Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الدعاء

Kitab Al Dua

by Tibrani

2,251 Hadith318 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1723

1723 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ كَانَ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ "

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’جس شخص نے ان کلمات کو دس مرتبہ کہا :’لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْء ٍ قَدِیرٌ ،اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ،اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، ہر قسم کی بادشاہت اسی کے لیے ہے ، تمام تعریفات اسی کے لیے ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔،‘‘اس کے لیے ایک غلام کو آزاد کرنے کے برابر ہے ۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْسَجَۃَ ← طَلْحَۃَ بن مصرف ← القاسم بن الوليد ← عُبَيْدَةَ بن الأسود ← يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1723

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1724

1724 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَانَ كَعِتْقِ نَسَمَةٍ "

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’جس شخص نے ان کلمات کو دس مرتبہ کہا :’لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْء ٍ قَدِیرٌ ،اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ،اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، ہر قسم کی بادشاہت اسی کے لیے ہے ، تمام تعریفات اسی کے لیے ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔،‘‘اس کے لیے ایک غلام کو آزاد کرنے کے برابر ہے ۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْسَجَۃَ ← طَلْحَۃَ بن مصرف ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ← مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1724

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1725

1725 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِنَّائِيُّ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، ثنا نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قُلْنَا: يَا أَبَا حَمْزَةَ ادْعُ لَنَا بِدَعَوَاتٍ سَمِعْتَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَشَاكِي وَمَا بُدٌّ مِنْ أَنْ أَدْعُوَ بِدَعَوَاتٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِهِنَّ لِأَهْلِ قُبَاءَ فَقَالَ عِنْدَ ذَلِكَ: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِي بَلَائِكَ وَصَنِيعِكَ إِلَى خَلْقِكَ، اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِي بَلَائِكَ وَصَنِيعِكَ إِلَى أَهْلِ بُيُوتِنَا، اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ فِي بَلَائِكَ وَصَنِيعِكَ إِلَى أَنْفُسِنَا خَاصَّةً، اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ بِمَا هَدَيْتَنَا، وَلَكَ الْحَمْدُ بِمَا أَكْرَمْتَنَا، وَلَكَ الْحَمْدُ بِمَا سَتَرْتَنَا، وَلَكَ الْحَمْدُ بِالْقُرْآنِ، وَلَكَ الْحَمْدُ بِالْأَهْلِ وَالْمَالِ، وَلَكَ الْحَمْدُ بِالْمُعَافَاةِ، وَلَكَ الْحَمْدُ حَتَّى تَرْضَى، وَلَكَ الْحَمْدُ إِذَا رَضِيتَ يَا أَهْلَ التَّقْوَى وَيَا أَهْلَ الْمَغْفِرَةِ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ اللَّهُمَّ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ وَمَغْفِرَتَكَ وَرِضْوَانَكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ»

حضرت نافع ابوہرمز بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں تشریف فرما ہوئے ،ہم نے عرض کیا: اے ابوحمزہ !آپ ہمارے لئے وہ دعا کریں جو آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو،انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! بے شک میں بیمارہوں اور میرے لیے ضروری ہے کہ میں وہ دعا کروں جو اللہ کے نبی صلی اللہ وسلم سے میں نے سنی تھی، آپ نے اہل قبا کے لیے وہ دعا کی تھی ۔اس وقت انہوں نے یہ دعا کی: اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ فِی بَلَائِکَ وَصَنِیعِکَ إِلَی خَلْقِکَ، اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ فِی بَلَائِکَ وَصَنِیعِکَ إِلَی اَہْلِ بُیُوتِنَا، اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ فِی بَلَائِکَ وَصَنِیعِکَ إِلَی اَنْفُسِنَا خَاصَّۃً، اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ بِمَا ہَدَیْتَنَا، وَلَکَ الْحَمْدُ بِمَا اَکْرَمْتَنَا، وَلَکَ الْحَمْدُ بِمَا سَتَرْتَنَا، وَلَکَ الْحَمْدُ بِالْقُرْآنِ، وَلَکَ الْحَمْدُ بِالْاَہْلِ وَالْمَالِ، وَلَکَ الْحَمْدُ بِالْمُعَافَاۃِ، وَلَکَ الْحَمْدُ حَتَّی تَرْضَی، وَلَکَ الْحَمْدُ إِذَا رَضِیتَ یَا اَہْلَ التَّقْوَی وَیَا اَہْلَ الْمَغْفِرَۃِ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّار،اے اللہ !تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں ،تیی مخلوق کی ہرآزمائش اور ان کے ساتھ ہرقسم کے سلوک پر،اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں ہمارے گھروں ہرطرح کی آزمائش اور ان کے ساتھ ہرقسم کے سلوک پر،اے اللہ !تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں خاص طور پرہماری اپنی جانوں کے حوالے سے ہر طرح کی آزمائش اور ان کے ساتھ ہرقسم کے سلوک پر، اے اللہ !تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں کہ تو نے ہمیں ہدایت دی، تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں کہ تو نے ہمیں عزت بخشی ،تمام تعریفات تیرے لیے ہیں کہ تو نے ہماری پردہ پوشی کی، تمام تعریفات تیرے لیے ہیں کہ تو نے ہمیں قرآن جیسی نعمت سے نواز، تمام تعریفات تیرے لیے ہیں کہ تونے ہمیں اہل و عیال اور مال کی طرف سے نوازا،تمام تعریفات تیرے لیے ہی تو نے ہمیں عافیت عطا فرمائی،تمام تعریفات تیرے لیے ہیں کہ جب تک تو راضی ہوجائے ،تمام تعریفات تیرے لیے ہیں جب تو راضی ہو،اے تقوی اور مغفرت والے !ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ فرما ۔یہ دعا تین بار کی ۔اللَّہُمَّ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَبَرَکَاتِکَ وَمَغْفِرَتَکَ وَرِضْوَانَکَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،اے اللہ!اپنی رحمتوں کو ،اپنی برکتوں کو، اپنی مغفرت کواور اپنی رضوان کو محمد صلی اللہ وسلم اور آل محمد صل وسلم پر نازل فرما۔

نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، ← شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ← يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِنَّائِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1725

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1726

1726 - حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ أَبُو عَوْنٍ، ثنا بَكَّارُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: سَلْ تُعْطَهْ "

حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص الحمدللہ رب العالمین چار مرتبہ کہہ لیتا ہے تو اللہ تعالی کی طرف سے آواز آتی ہے میرے بندے تو سوال کر تجھے تیری مانگ عطا کی جائے گی ۔

اَبِیْ اُمَامَۃَ، ← مَكْحُولٌ ← بَكَّارُ بْنُ تَمِيمٍ، ← بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ أَبُو عَوْنٍ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1726

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1727

1727 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ، ثنا أَبِي، ثنا شَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا أَنْعَمَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ إِلَّا كَانَ الَّذِي أَعْطَى أَفْضَلَ مِنَ الَّذِي أَخَذَ "

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ جب اپنے کسی بندے کو کو اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے اور بندہ نعمتوں کے حصول پر الحمدللہ کہتا ہے تو اللہ تعالی اس بندے کو اس سے بہتیرین نعمتوں سے نوازتا ہے جو نعمت اللہ تعالیٰ بندے سے چھینتا ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← شبيب بن بشر ← أَبِي ← عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1727

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1728

1728 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَيُوسُفُ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ، قَالَا: ثنا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثنا وَاصِلٌ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالْأُجُورِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِهِمْ، قَالَ: «أَوَلَيْسَ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَكُمْ مَا تَصَّدَّقُونَ كُلُّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَكْبِيرَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَحْمِيدَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةٌ»

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! ہمارے مالدار ساتھی اجروثواب حاصل کرنے میں ہم سے آگے نکل گئے ،وہ نماز پڑھتے ہیں جس طرح نماز پڑھتے ہیں، وہ روزہ رکھتے ہیں جس طرح ہم روزہ رکھتے ہیں اور وہ اپنے اصافی مال میں سے صدقہ کرتے ہیں جبکہ صدقہ نہیں کر سکتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے تمہارے لئے تسبیحات کو،تحمیدات کو ،تکبیرات کواور تہلیلات کو صدقہ کے طور پر بنا دیا یا تم ان کلمات کو کہتے رہو یہ تمہاری طرف سے صدقہ ہے۔

لِلنَّبِيِّ ← أَبِي ذَرٍّ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، ← یَّحْیَی بْنِ یَعْمُرَ ← یَّحْیَی بْنِ عَقِیلٍ ← وَاصِلٌ مَوْلٰی اَبِیْ عُیَیْنَۃَ ← مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ← وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَيُوسُفُ الْقَاضِي، ← عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1728

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1729

1729 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي هِلَالٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، مَوْلَى الْمَهْرِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ مِنْ نَفْسٍ مِنْ بَنِي آدَمَ إِلَّا عَلَيْهَا صَدَقَةٌ فِي كُلِّ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيهِ الشَّمْسُ» قِيلَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: " إِنَّ أَبْوَابَ الْخَيْرِ لَكَثِيرٌ: التَّسْبِيحُ، وَالتَّكْبِيرُ، وَالتَّحْمِيدُ، وَالتَّهْلِيلُ "

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اولاد آدم میں سے ہر ایک شخص پر ہر طلوع ہونے والے دن میں اس کے تمام اعضاء پر اللہ کی طرف سے صدقہ ہے ،آپ سے پوچھا گیا کہ اے اللہ کے نبی !یہ صدقہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا:خیر کے بہت سارے دروازے ہیں ، سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر اورلا الہ الا اللہ یہ تمام کے تمام ابواب خیر ہیں۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي هِلَالٍ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← أَبِي ← عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1729

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1730

1730 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِي كَعْبٍ سَالِمٍ مَوْلَى عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ إِلَّا خَرَقَتِ السَّمَوَاتِ حَتَّى تَخْرِقَ أَعْلَى سَقْفٍ مِنَ السَّمَاءِ فَلَا يَلْتَئِمُ خَرْقُهَا حَتَّى يَنْظُرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى قَائِلِهَا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، وَحَقٌّ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا نَظَرَ إِلَى عَبْدٍ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُ "

حضرت علی بن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص یہ کلمات کہتا ہے :’’لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، یُحْیِی وَیُمِیتُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْء ٍ قَدِیرٌ،اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ، وہ اکیلا ہے ، سا کا کوئی شریک نہیں ہے ،وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دینے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادرہے ۔’’تو اس کے لیے تمام آسمانوں پھٹ جاتے ہیں ، یہاں تک کہ سب سے اوپر والی آسمان کی چھت بھی کھل جاتی ہے ،یہ کھلی چھت اس وقت تک بند نہیں ہوتی جب کہ اللہ عزوجل ان کلمات کے کہنے والے کو خود نظر رحمت سے دیکھ نہیں لیتا ۔اللہ عزوجل جس شخص کو رحمت کی نگا سے دیکھ لیتا ہے اس پر لازم ہوجاتا ہے کہ وہ اس کو عذاب نہ دے ۔

أَبِيهِ ← عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ← أَبِي كَعْبٍ سَالِمٍ مَوْلَى عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيُّ، ← عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ الْبَغْدَادِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1730

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1731

1731 - حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ثنا بُكَيْرُ بْنُ مِسْمَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ سَلْمَى أُمِّ بَنِي أَبِي رَافِعٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِكَلِمَاتٍ وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ، قَالَ: " قُولِي اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرَ مَرَّاتٍ، يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: هَذَا لِي، وَقُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرَ مَرَّاتٍ، يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: هَذَا لِي، وَقُولِي: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي عَشْرَ مَرَّاتٍ، يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: قَدْ فَعَلْتُ "

حضرت سلمی ابورافع کے بچوں کی والدہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے عرض کیا :ا ے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ مجھے کچھ کلمات سکھلادیں لیکن مختصر کلمات ہوں ،زیادہ طویل نہ ہوں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا:اللہ اکبر ،اللہ اکبر، دس بار کہا کرو ، اللہ عزوجل فرماتے ہیں :یہ میرے لیے ہیں ،سُبْحَانَ اللَّہِ سُبْحَانَ اللَّہِ، دس مرتبہ کہو اللہ عزوجل فرماتا ہے یہ میرے لیے ہے ۔ اس کے بعد تم یہ کلمات کہو ،اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ، اے اللہ !مجھے بخش دے ، اے اللہ !مجھے بخش دے ،دس مرتبہ یہ کہو ، اس پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :یقینا میں نے یہ کردیا ۔

سَلْمَى أُمِّ بَنِي أَبِي رَافِعٍ، أَنَّهَا ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← بُکَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ ← أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِي

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1731

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1732

1732 - حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: آيَةُ الْعِزِّ {الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيُّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا} [الإسراء: 111]

سہل بن معاذ بن انس رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ یہ کلمات کہا کرتے تھے :عزت و جلالت والی آیت :{الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیُّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیرًا}تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ او?د رکھتا ہے نہ اپنی بادشاہت میں کسی کو شریک وساجھی رکھتا ہے اور نہ وہ کمزور ہے کہ اسے کسی حمایتی کی ضرورت ہو اور تو اس کی پوری پوری بڑائی بیان کرتا رہ۔(بنی اسرائیل :111)

أَبِيهِ؛ أَنَّهُ كَانَ ← سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، ← زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ، ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ← الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1732

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1733

1733 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءُ الْمِيزَانِ»

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ا للہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کلمہ،الحمد للہ ،تمام تعریفات اللہ کے لیے ہیں ،یہ میزا ن کو بھر دینے والا کلمہ ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عَلْقَمَةَ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1733

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1734

1734 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنْبَأَ شُعْبَةُ، ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا إِسْرَائِيلُ، كُلُّهُمْ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ جُرَيٍّ النَّهْدِيِّ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ فَإِمَّا عَقَدَهُنَّ بِيَدِهِ وَإِمَّا عَقَدَهُنَّ بِيَدِ السُّلَمِيِّ قَالَ: «سُبْحَانَ اللَّهِ نِصْفُ الْمِيزَانِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَالْوُضُوءُ نِصْفُ الْإِيمَانِ، وَالصِّيَامُ نِصْفُ الصَّبْرِ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ شُعْبَةَ وَالْآخَرُونُ نَحْوَهُ

بنو سلیم کے ایک بزرگ صحابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا ، یا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھاما یا پھر اس صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک کو مضبوطی سے پکڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:سبحان اللہ ، نصف ترازوں کو بھرنے والا ہے ،الحمد للہ ،مکمل ترزاو کو بھرنے والا ہے ،اللہ اکبر ،آسمان و زمین کے تمام خلاء کو بھرنے والا ہے ، وضو نصف ایمان ہے اور روزہ نصف صبر ہے ۔

شَيْخٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ← جُرَيٍّ النَّهْدِيِّ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← إِسْرَائِيلَ کُلُّهُمْ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، ← وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنْبَأَ شُعْبَةُ، ← يُوسُفُ الْقَاضِي

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1734

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter
99. Chapter
100. Chapter
101. Chapter
102. Chapter
103. Chapter
104. Chapter
105. Chapter
106. Chapter
107. Chapter
108. Chapter
109. Chapter
110. Chapter
111. Chapter
112. Chapter
113. Chapter
114. Chapter
115. Chapter
116. Chapter
117. Chapter
118. Chapter
119. Chapter
120. Chapter
121. Chapter
122. Chapter
123. Chapter
124. Chapter
125. Chapter
126. Chapter
127. Chapter
128. Chapter
129. Chapter
130. Chapter
131. Chapter
132. Chapter
133. Chapter
134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter
307. Chapter
308. Chapter
309. Chapter
310. Chapter
311. Chapter
312. Chapter
313. Chapter
314. Chapter
315. Chapter
316. Chapter
317. Chapter