كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَازَةِ · حديث 1198
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا صَلَّى عَلَى الْجَنَازَةِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ، نَحْوَهُ
حضرت عبد اللہ بن عبد الرحمن بن ابزی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے :اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِاَحْیَائِنَا وَاَمْوَاتِنَا، وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوبِنَا، وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا، وَاجْعَلْ قُلُوبَنَا عَلَی قُلُوبِ اَخْیَارِنَا، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ، اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ، اللَّہُمَّ اَرْجِعْہُ إِلَی خَیْرٍ مِمَّا کَانَ فِیہِ، اللَّہُمَّ عَفْوَکَ، اللَّہُمَّ عَفْوَکَ ،اے اللہ !ہمارے زندوں اور مردوں کو معاف کردے ، ہمارے دلوں میں الفت پیدا کردے ہماری آس میں صلح کروادے اور ہمارے معاملات درست کردے اور ہمارے دلوں کو سب سے بہترین دلوں میں بدل دے ۔ اے اللہ !اس کو معاف کردے ، اے اللہ !اس پررحم فرمادے ، اے اللہ !اس کو اس جگہ سے بہتر جگہ عطاء کردے جہاں یہ موجود تھا ، اے اللہ !تیری بخشش ، اے اللہ !تیری بخشش ۔ دوسری سند سے ۔۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب میت کی نماز جنازہ ادا کرتے تو یہ دعا کرتے : اے اللہ !اس کو بخش دے ۔۔باقی اسی طرح ۔
إِذَا صَلَّى عَلَى الْجَنَازَةِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ، نَحْوَهُ ← أَنَّ عَلِيًّا كَانَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ← مَنْصُورٌ، ← زَائِدَۃَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ← مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1198
