كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ مِنْهُ · حديث 513
513 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَقَالَ: «مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَاتِ؟» فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: «مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَاتِ؟ لَمْ يَقُلْ إِلَّا صَوَابًا» قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْتُهَا أَرْجُو بِهَا الْخَيْرَ، قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَا عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کلمات کہتے ہوئے سنا :’’الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ،تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، بہت ہی زیادہ پاکیزہ اور بابرکت تعریفات ،۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟اس پر لوگ خاموش رہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پھر پوچھا :یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟اس نے درست اور صحیح کلمات کہے ہیں ، اس شخص نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے یہ کلمات کہے تھے اور میں نے خیر و بھلائی کی نیت سے کہے تھے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:قسم ہے اس ذات کی جس قبضہ میں میری جان ہے !میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا وہ ان کلمات کی طرف لپک رہے تھے کہ ان میں سے کون ان کلمات کو لے کر اللہ کی بارگاہ میں لے کر جائے ۔
«مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَاتِ؟ لَمْ يَقُلْ إِلَّا صَوَابًا» ← «مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَاتِ؟» فَسَكَتَ الْقَوْمُ، ← الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، ← النَّبِیُّ رَجُلا ← أَبِي أَيُّوبَ، ← أَبِي مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيُّ ← أَبِي الْوَرْدِ، ← سَعِیْدٍ الْجُرَیْرِیِّ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ← يُوسُفُ الْقَاضِي
Hadith 513
