Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الدعاء

Kitab Al Dua

by Tibrani

2,251 Hadith318 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 299

299 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، حَدَّثَنِي سَلْمَانُ بْنُ الْإِسْلَامِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ [ص:115] وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَحَمَلَةَ الْعَرْشِ وَالسَّمَوَاتِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَالْأَرَضِينَ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَأُشْهِدُ جَمِيعَ خَلْقِكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَأُكَفِّرُ مَنْ أَبَى ذَلِكَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ مَنْ قَالَهَا مَرَّةً عُتِقَ ثُلُثُهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ عُتِقَ ثُلُثَاهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا ثَلَاثًا عُتِقَ مِنَ النَّارِ "

حضرت عبد اللہ سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے یہ دعا پڑھی :اللَّہُمَّ إِنِّی اُشْہِدُکَ وَاُشْہِدُ مَلَائِکَتَکَ وَحَمَلَۃَ الْعَرْشِ وَالسَّمَوَاتِ وَمَنْ فِیہِنَّ، وَالْاَرَضِینَ وَمَنْ فِیہِنَّ، وَاُشْہِدُ جَمِیعَ خَلْقِکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا اَنْتَ، وَاُکَفِّرُ مَنْ اَبَی ذَلِکَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ، وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ ،اے اللہ!میں تجھے ،تیرے تمام فرشتوں کو ،حاملین عرش کو ، آسمانوں کو ، جو کچھ اس میں ان کو ، زمین کو اور جو کچھ زمین میں ان کو گواہ بناتا ہوں اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں اس بات پر کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور ہر اس کا انکار کرتا ہوں جس نے اولین اور آخرین میں سے اس کا انکار کیا اور میں گواہی دیتا ہوں بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ۔جس شخص نے یہ کلمات ایک مرتبہ کہے تو اللہ تعالیٰ اُس کا کی تہائی حصہ جہنم سے آزاد کردے گا ، جس شخص نے یہ کلمات دو مرتبہ کہے تو اللہ تعالیٰ اس کا دو تہائی حصہ جہنم سے آزاد کردے گا اور جس شخص نے یہ کلمات تین مرتبہ کہے تو اللہ کو مکمل طورپر جہنم سے آزاد کردے گا ۔

سَلْمَانُ بْنُ الْإِسْلَامِ، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 299

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 300

300 - حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ، مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ الْمَكِّيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ سَلْمَانَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَأُشْهِدُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، مَنْ قَالَهَا مَرَّةً أَعْتَقَ اللَّهُ ثُلُثَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَعْتَقَ اللَّهُ ثُلُثَيْهِ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا ثَلَاثًا أَعْتَقَ كُلَّهُ مِنَ النَّارِ "

حضرت سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے یہ دعا پڑھی :اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلٰئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ،اے اللہ!میں تجھے اور تیرے حاملین عرش کو اور تیرے تمام فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، اس بات پر کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات پر کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔جس شخص نے یہ کلمات ایک مرتبہ کہے تو اللہ تعالیٰ اُس کا کی تہائی حصہ جہنم سے آزاد کردے گا ، جس شخص نے یہ کلمات دو مرتبہ کہے تو اللہ تعالیٰ اس کا دو تہائی حصہ جہنم سے آزاد کردے گا اور جس شخص نے یہ کلمات تین مرتبہ کہے تو اللہ کو مکمل طورپر جہنم سے آزاد کردے گا ۔

سَلْمَانَ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← حُمَيْدٌ، مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ الْمَكِّيِّ، ← زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ← أحمد بن يحيى الصوفي ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِي

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 300

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 301

301 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا مِسْعَرٌ، حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ، عَنْ سَابِقٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ خَادِمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَقُولُ حِينَ يُمْسِي وَحِينَ يُصْبِحُ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ابو سلام خادم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں :جو بھی مسلمان شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ کلمات کہہ لیتا ہے :رَضِیتُ بِاللَّہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا ،میں اللہ کو رب مان راضی ہوں ،اسلام کوبطور دین قبول کرکے راضی ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مان کر راضی ہوں ،اللہ پر لازم ہے کہ اللہ عزوجل اس کو قیامت کے دان راضی کردے ۔

«مَا مِنْ مُسْلِمٍ، ← أَبِي سَلاَّمٍ خَادِمِ رَسُولِ اللهِ ← سَابِقٌ، ← أَبُو عَقِيلٍ ← مِسْعَرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 301

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 302

302 - حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ، عَنْ سَابِقِ بْنِ نَاجِيَةَ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، قَالَ: كُنْتُ فِي مَسْجِدِ حِمْصَ فَمَرَّ رَجُلٌ فَقَالُوا: هَذَا خَدَمَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتَدَاوَلْهُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ الرِّجَالُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ [ص:116]

ابو سلام خادم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں :میں حمص کی مسجد میں تھا کہ ایک آدمی وہاں سے گزرا ، انہوں نے کہا:یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خادم ہے یا آپ کا صحابی ہے ، میں اس آدمی کی طرف بڑھا ، میں نے انہیں کہا :آپ مجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث بیان کریں جو آپ نے خوداللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو کہ تمہارے اور اللہ کے رسول کے درمیان کسی اور شخص کا واسطہ نہ ہو ، انہوں نے کہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرمارہے تھے :جو بھی مسلمان شخص صبح کے وقت تین مرتبہ اور شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات کہہ لیتا ہے :رَضِیتُ بِاللَّہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا ،میں اللہ کو رب مان راضی ہوں ،اسلام کوبطور دین قبول کرکے راضی ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مان کر راضی ہوں ،اللہ پر لازم ہے کہ اللہ عزوجل اس کو قیامت کے دان راضی کردے ۔

«مَا مِنْ مُسْلِمٍ، ← رَسُولِ اللَّهِ ← مِنْ رَسُولِ اللَّهِ لَمْ يَتَدَاوَلْهُ بَيْنَکَ وَبَيْنَهُ الرِّجَالُ ← بِحَدِيثٍ ← هَذَا خَدَمَ رَسُولَ اللَّهِ أَوْ صَحِبَ النَّبِيَّ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: ← كُنْتُ فِي مَسْجِدِ حِمْصَ فَمَرَّ رَجُلٌ ← أَبِي سَلَّامٍ ← سَابِقِ بْنِ نَاجِيَةَ ← أَبُو عَقِيلٍ ← شُعْبَةُ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 302

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 303

303 - حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، ثنا شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي عَقِيلٍ، عَنْ سَابِقِ بْنِ نَاجِيَةَ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

ابو سلام خادم رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کرتے ہیں ۔

النَّبِيِّ نَحْوَهُ ← أَبِي سَلَّامٍ ← سَابِقِ بْنِ نَاجِيَةَ ← أَبِي عَقِيلٍ ← رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ← شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِي

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 303

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 304

304 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ ثَوْبَانَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ نَبِيًّا، وَحِينَ يُمْسِي مِثْلَ ذَلِكَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُرْضِيَهُ "

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو بھی مسلمان شخص صبح کے وقت تین مرتبہ اور شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات کہہ لیتا ہے :رَضِیتُ بِاللَّہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا ،میں اللہ کو رب مان راضی ہوں ،اسلام کوبطور دین قبول کرکے راضی ہوں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مان کر راضی ہوں ،اللہ پر لازم ہے کہ اللہ عزوجل اس کو قیامت کے دان راضی کردے ۔

ثَوْبَانَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ، ← عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 304

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 305

305 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عُبَادَةُ بْنُ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيُّ، حَدَّثَنِي جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ حِينَ يُصْبِحُ وَحِينَ يُمْسِي لَمْ يَدَعْهُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا أَوْ مَاتَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي " قَالَ جُبَيْرٌ: وَهُوَ الْخَسْفُ

جبیربن ابو سلیمان بن جبیر بن مطعم بیان کرتے ہیں کہ وہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے کہا:میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے صبح کے وقت اور شام کے وقت کبھی اس دعا کو نہیں چھوڑا تھا یہاں کہ آپ دنیا سے چلے گئے ، دعا کے الفاظ :اللَّہُمَّ إِنِّی اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی دِینِی وَدُنْیَایَ وَاَہْلِی وَمَالِی، اللَّہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِی، وَآمِنْ رَوْعَاتِی، اللَّہُمَّ احْفَظْنِی مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِی، وَعَنْ یَمِینِی وَعَنْ شِمَالِی، وَمِنْ فَوْقِی، وَاَعُوذُ بِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِی،اے اللہ!میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا،اپنے اہل و عیال اور اپنے مال سے متعلق معافی اور عافیت کا طلب گار ہوں ،اے اللہ!میرے عیوب کی پردہ پوشی فرما، اور مجھے دہشت زدہ کرنے والی اشیاء سے امن عنایت فرما، اے اللہ!میری آگے سے ، پیچھے سے، دائیں سے ، بائیںسے ، اور اوپر سے حفاظت فرما، اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ مجھے نیچے سے اچک لیا جائے۔جبیر کہتے ہیں :نیچے سے اچکنا اس سے مراد زمین میں دھنسنا ہے ۔

جُبَيْرِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ← عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيِّ ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 305

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 306

306 - حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَنْبَسَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ، فَقَدْ أَدَّى شُكْرَ ذَلِكَ الْيَوْمَ " قَالَ الطَّبَرَانِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَكَذَا رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَنْبَسَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَخَالَفَهُ ابْنُ وَهْبٍ وَغَيْرُهُ [ص:117]

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی: اللہم ما أصبح بی من نعمۃ فمنک وحدک لا شریک لک فلک الحمد ولک الشکر، اے اللہ!صبح کو جو نعمتیں میرے پاس ہیں وہ تیری ہی دی ہوئی ہیں، تو اکیلا ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے، تو ہی ہر طرح کی تعریف کا مستحق ہے، اور میں تیرا ہی شکر گزار ہوں تو اس نے اس دن کا شکر ادا کر دیا اور جس نے شام کے وقت ایسا ہی کہا تو اس نے اس رات کا شکر ادا کر دیا۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَنْبَسَةَ، ← رَبِیْعَۃَ بْنِ اَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمِنِ ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 306

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 307

307 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَنْبَسَةَ، عَنِ ابْنِ غَنَّامٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ وَاسْمُ ابْنِ غَنَّامٍ: عَبْدُ اللَّهِ

ا بن غنام رضی اللہ عنہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں ۔ابن غنام کا مکمل عبد اللہ بن غنام ہے ۔

النَّبِيِّ مِثْلَهُ وَاسْمُ ابْنِ غَنَّامٍ: عَبْدُ اللَّهِ ← ابْنِ غَنَّامٍ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَنْبَسَةَ، ← رَبِیْعَۃَ بْنِ اَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمِنِ ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 307

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 308

308 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ، ثنا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ، عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نَافِعٍ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَقَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ وَكَّلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ مَلَائِكَةً يَحْفَظُونَهُ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ قَالَهَا مَسَاءً فَمِثْلُ ذَلِكَ "

حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے :اَعُوذُ بِاللَّہِ السَّمِیعِ الْعَلِیمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ،میں اللہ تعالیٰ خوب سننے والے اور خوب علم والے کی پناہ میں آتاہوں شیطان مردود سے اور اس کے بعد سورہ حشر کی آخری تین آیات کی تلاوت کی تو اللہ عزوجل اس کے لیے فرشتوں کو مقرر فرمادیتا ہے جو شام تک اس کی حفاظت قر مامور رہتے ہیں اور اگر شام کے وقت یہ کلمات کہہ لیتا ہے تب بھی ایسا ہی ہے ۔

مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ← نَافِعِ بْنِ أَبِي نَافِعٍ، ← خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ، ← أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ← عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 308

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 309

309 - حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا جَعْفَرٌ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ، كِلَاهُمَا عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ أَوْ حِينَ يُمْسِي: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ أَوْ لَيْلَتِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ "

ابن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا:جس شخص نے صبح کے وقت یا شام کے وقت یہ کلمات کہے :اللَّہُمَّ أَنْتَ رَبِّی ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ ، خَلَقْتَنِی وَأَنَا عَبْدُکَ ، وَأَنَا عَلَی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ ، أَبُوء ُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَأَبُوء ُ بِذَنْبِی ، فَاغْفِرْ لِی ، فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ،اے اﷲ!تو میر ا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہو ں میں اپنی طاقت کے مطابق تجھ سے کیے ہو ئے عہد اور وعدہ پر قائم ہو ں، ان بر ی حرکتوں کے عذاب سے جو میں نے کی ہیں۔ تیری پناہ ما نگتا ہوں، مجھ پرجو تیری نعمتیں ہیں ان کا اقرار کرتا ہوں ، اور اپنے گنا ہوں کا اعتراف کر تا ہوں ۔ میری مغفرت کر دے کہ تیرے سوا اور کوئی بھی گناہ معاف نہیں کرتا۔ وہ شخص اس رات یا اسی دن فوت ہوجاتا ہے تو وہ شخص جنت میں داخل ہوگا ۔

أَبِيهِ ← ابْنِ بُرَيْدَةَ، ← الْوَلِيدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ، كِلَاهُمَا ← زُهَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ← وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ← الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ ← جَعْفَرٍ الأَحْمَرِ ← أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ← حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 309

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 310

310 - حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ [ص:118] عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ سَيِّئِ عَمَلِي وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ سَيِّئِ عَمَلِي وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَمَاتَ مِنْ تِلْكِ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ " قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ مَا لَا يَحْلِفُ عَلَى غَيْرِهِ يَقُولُ: «وَاللَّهِ مَا قَالَهَا عَبْدٌ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَيَمُوتُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَلَا قَالَهَا حِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَمَاتَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ»

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بندہ صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات کہہ لیتا ہے :اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا إِلَہَ إِلَّا اَنْتَ رَبِّی وَاَنَا عَبْدُکَ، آمَنْتُ بِکَ مُخْلِصًا لَکَ دِینِی، اَصْبَحْتُ عَلَی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، اَتُوبُ إِلَیْکَ مِنْ سَیِّئِ عَمَلِی وَاَسْتَغْفِرُکَ لِذُنُوبِی الَّتِی لَا یَغْفِرُہَا إِلَّا اَنْتَ،اے اللہ!تمام قسم کی تعریفات تیرے لیے ہیں، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، تو ہی میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا ہوں ،اپنا دین خالصتاً تیرے لئے کرتے ہوئے ،میں نے صبح کی ہے تیرے ساتھ عہد اور وعدے کے مطابق جس قدر میرے اندر استطاعت ہے ،میں اپنے برے اعمال کی وجہ سے تیری طرف رجوع کرتا ہوںاور اپنے گناہوں پر تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں کہ میرے گناہوں کو کوئی بھی معاف نہیں کرسکتا سوائے تیرے ۔اگر اس بندے کی اسی دن وفات ہو جاتی ہے تو وہ بندہ جنت میں داخل ہو گا اور جو شخص شام کے وقت یہ کلمات تین دفعہ لیتا ہے:اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا إِلَہَ إِلَّا اَنْتَ رَبِّی وَاَنَا عَبْدُکَ، آمَنْتُ بِکَ مُخْلِصًا لَکَ دِینِی اَمْسَیْتُ عَلَی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، اَتُوبُ إِلَیْکَ مِنْ سَیِّئِ عَمَلِی وَاَسْتَغْفِرُکَ لِذُنُوبِی الَّتِی لَا یَغْفِرُہَا إِلَّا اَنْتَ،اے اللہ!تمام قسم کی تعریفات تیرے لیے ہیں، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، تو ہی میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا ہوں ،اپنا دین خالصتاً تیرے لئے کرتے ہوئے ،میں نے شامکی ہے تیرے ساتھ عہد اور وعدے کے مطابق جس قدر میرے اندر استطاعت ہے ،میں اپنے برے اعمال کی وجہ سے تیری طرف رجوع کرتا ہوںاور اپنے گناہوں پر تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں کہ میرے گناہوں کو کوئی بھی معاف نہیں کرسکتا سوائے تیرے ۔ اگر اس رات اس کی وفات ہو جاتی ہے تو وہ شخص جنت میں چلا جائے گا ۔ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر ایسا حلف اٹھایا کرتے تھے اس کے علاوہ کسی اور بات پر ایسا حلف نہیں اٹھایا کرتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اللہ کی قسم !جو بندہ بھی یہ کلمات صبح کے وقت تین مرتبہ کہہ لیتا ہے اور اسی دن اس کی موت ہو جاتی ہے، بلاشبہ وہ شخص جنت میں جائے گا اور اسی طرح جو شخص شام کے وقت یہ کلمات تین دفعہ کہتا ہے اور اس رات اس کی موت ہو جاتی ہے اور بندہ یقینا جنت میں داخل ہوگا۔

اَبِیْ اُمَامَۃَ، ← الْقَاسِمِ بْنِ [ص:118] عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ← يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، ← عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ ← بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 310

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter
99. Chapter
100. Chapter
101. Chapter
102. Chapter
103. Chapter
104. Chapter
105. Chapter
106. Chapter
107. Chapter
108. Chapter
109. Chapter
110. Chapter
111. Chapter
112. Chapter
113. Chapter
114. Chapter
115. Chapter
116. Chapter
117. Chapter
118. Chapter
119. Chapter
120. Chapter
121. Chapter
122. Chapter
123. Chapter
124. Chapter
125. Chapter
126. Chapter
127. Chapter
128. Chapter
129. Chapter
130. Chapter
131. Chapter
132. Chapter
133. Chapter
134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter
307. Chapter
308. Chapter
309. Chapter
310. Chapter
311. Chapter
312. Chapter
313. Chapter
314. Chapter
315. Chapter
316. Chapter
317. Chapter