كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الدُّعَاءِ لِلْمَرِيضِ عِنْدَ عِيَادَتِهِ · حديث 1093
1093 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ أَبِي الْحُسَيْنِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَزَلَ مَلَكَانِ فَجَلَسَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالْآخَرُ عِنْدَ رِجْلَيَّ، فَقَالَ الَّذِي عِنْدَ رَأْسِي لِلَّذِي عِنْدَ رِجْلَيَّ: مَا بِهِ؟ فَقَالَ: حُمَّى شَدِيدَةٌ، فَقَالَ: عَوِّذْهُ، قَالَ: فَمَا نَفَثَ وَلَا نَفَخَ، فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ، مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ، وَمِنْ كُلِّ نَفْسِ حَاسِدٍ، وَطَرْفَةِ عَيْنٍ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ خُذْهَا فَلْتُهَنِّيكَ "
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:دوفرشتے میرے پاس آئے ، ان میں سے ایک میرے سر کی طرف جبکہ دوسرا میرے قدموں کی طرف بیٹھ گیا ،میرے سرکے پاس بیٹھنے والے فرشتے نے قدموں کی طرف بیٹھنے والے فرشتے سے کہا:ان کو کیا ہے ؟دوسرے نے کہا:شدید بخار ، اس نے کہا:ان کو دم کرو ، اس نے کہا:نہ دم کیا اور نہ پھونک ماری ، پھر ان الفاظ کے ساتھ دم کیا:بِسْمِ اللَّہِ اَرْقِیکَ، وَاللَّہُ یَشْفِیکَ، مِنْ کُلِّ دَاء ٍ یُوْذِیکَ، وَمِنْ کُلِّ نَفْسِ حَاسِدٍ، وَطَرْفَۃِ عَیْنٍ، وَاللَّہُ یَشْفِیکَ خُذْہَا فَلْتُہَنِّیکَ،اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں،اور اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء دینے والا ہے، ہر اس بیماری سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ،ہر حسد کرنے والے نفس کی شرارت سے،اور بری نظرسے۔اور اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء دینے والا ہے اس کو تھام لو آپ کے لیے باعث برکت ہے ۔
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← أَبِي الْحُسَيْنِ، ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1093
