كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الْأَذَانِ · حديث 433
433 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عُمَرُ أَبُو حَفْصٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَقُولُ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ فَيُكَبِّرُ الْمُنَادِي فَيُكَبِّرُ، وَيَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيَشْهَدُ، وَيَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَشْهَدُ ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَاجْعَلْ فِي الْأَعْلَيْنِ دَرَجَتَهُ، وَفِي الْمُصْطَفَيْنَ مَحَبَّتَهُ، وَفِي الْمُقَرَّبِينَ ذِكْرَهُ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ "
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو مسلمان شخص اذان سن کر اس کا جواب دیتا ہے ، مؤذن کی طرف سے تکبیر کے کلمات کے جواب میں تکبیر کے کلمات کہتا ہے ،مؤذن توحید کی گواہی کے کلمات کہتا ہے :’’میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔‘‘سننے والا بھی ہی کہتا ہے ،مؤذن رسالت کی گواہی کے کلمات کہتا ہے :میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔‘‘سننے والا بھی یہی کلمات کہتا ہے ، اس کے بعد یہ دعا پڑھتا ہے : اللَّہُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِیلَۃَ وَاجْعَلْ فِی الْاَعْلَیْنِ دَرَجَتَہُ، وَفِی الْمُصْطَفَیْنَ مَحَبَّتَہُ، وَفِی الْمُقَرَّبِینَ ذِکْرَہُ،اے للہ !تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم مقام وسیلہ عطاء فرما، ان کے درجات کو علیین میں شامل فرما ، ان اپنی محبت کے لیے منتخب لوگوں میں شامل فرما اور اپنے مقربین میں شامل فرما ۔ اس کے لیے قیامت کے دن شفاعت لازم ہوجاتی ہے ۔
عَبْدُ اللَّهِ ← طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، ← قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، ← عُمَرُ أَبُو حَفْصٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 433
