كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ وَالْمَسَاءِ · حديث 289
289 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ، عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْتُ: حَدِّثْنَا شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَلْقَى إِلَيَّ صَحِيفَةً فَقَالَ: هَذَا كَتَبَهُ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِيهَا أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي مَا أَقُولُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا أَبَا بَكْرٍ قُلِ: اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ [ص:112] وَالشَّهَادَةِ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكُهُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَى نَفْسِي سُوءًا أَوْ أَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ "
ابو راشد حبرانی کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں نے ان سے کہا:آپ ہمیں وہ حدیث بیان کریں جو آپ نے خود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ، انہوں نے میری طرف ایک صحیفہ بڑھا دیا اور انہوں نے کہا:یہ صحیفہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے لکھوایا تھا ، میں نے دیکھا تو اس میں درج تھا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ مجھے کوئی ایسی دعا سکھلادیں جو دعا میں صبح کے وقت اور شام کے وقت پڑھا کروں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم یہ دعا پڑھا کرو:اَللَّہُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ ، لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ رَبَّ کُلِّ شَیْء ٍ وَمَلِیکَہُ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِی ، وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَی نَفْسِی سُوء ًا أَوْ أَجُرَّہُ إِلَی مُسْلِمٍ ،اے اللہ!آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے غیب اور حاضر ہر چیز کو جاننے والے، تیرے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں، تو ہی ہر چیز کا پروردگار اور مالک ہے۔ میں اپنے نفس کے شر، شیطان کے شر اور اس کی شراکت داری سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے آپ پر برائی ڈھاؤں یا کسی مسلمان تک برائی کو لے جاؤں۔
مِنْ رَسُولِ اللَّهِ فَأَلْقَى إِلَيَّ صَحِيفَةً ← شَيْئًا ← أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقُلْتُ: ← أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ ← مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← أبو عبد الملك أحمد بن إبراهيم القرشي الدمشقي ← أَبِي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ،
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 289
