كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُعْرِضُ عَنْ مَجَالِسِ الذِّكْرِ · حديث 1909
1909 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ وَالنَّاسُ مَعَهُ إِذْ أَقْبَلَ نَفَرٌ ثَلَاثَةٌ فَأَقْبَلَ اثَنَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَ وَاحِدٌ قَالَ: فَوَقَفَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَرَأَى فُرْجَةً فِي الْحَلْقَةِ فَجَلَسَ فِيهَا، وَأَمَّا الْآخَرُ فَجَلَسَ خَلْفَهُمْ، وَأَمَّا الثَّالِثُ فَأَدْبَرَ ذَاهِبًا، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ النَّفَرِ الثَّلَاثَةِ: أَمَّا أَحَدُهُمْ فَآوَى إِلَى اللَّهِ تَعَالَى فَآوَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَاسْتَحْيَى فَاسْتَحْيَا اللَّهُ مِنْهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ "
حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک مجلس میں تشریف فرما تھے، لوگ آپ کے پاس سامنے موجود تھے، اسی دوران تین لوگوں کا وہاں سے گزر ہوتا ہے ،ان میں سے دو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آتے ہیں ،آپ کے قریب آکر کھڑے ہوجاتے ہیںجبکہ ان میں سے ایک وہاں سے گزرتا چلاجاتا ہے ، ابو واقد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دونوں وہاں پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے رہے ،ان میں سے ایک اس نے مجلس میں ایک ایک جگہ پرکشادگی دیکھی اور وہ آگے بڑھا اور اس خالی جگہ پر بیٹھ گیا جبکہ ان میں سے دوسرا وہ مجلس کے سب سے اخیرمیں پیچھے کر کے بیٹھ گیا اور تیسرا تھا اس نے منہ موڑا اور اپنی راہ لی اور چلا گیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مجلس سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ان تین لوگوں کے بارے میں بتا دوں؟ان تینوں میں سے ایک اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہواتو اللہ تعالی نے بھی اس کی توبہ کو قبول فرما لیا جبکہ دوسرا اس نے شرم و حیا کو محسوس کیا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے شرم و حیا کا معاملہ کیا ،جب کہ یہ تیسرا ہے اس نے منہ موڑا تو اللہ تعالی نے بھی اس سے اعراض کر لیا۔
أبي واقد الليثي ← أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، ← مَالِكٍ، ← الْقَعْنَبِيُّ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1909
