Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
كتاب الدعاء

Kitab Al Dua

by Tibrani

2,251 Hadith318 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1777

1777 - حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عُمَرَ الْعُكْبَرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَحْكِي عَنْ رَبِّهِ، عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: أَذْنَبَ عَبْدِي ذَنْبًا فَعَلِمَ أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِالذَّنْبِ، ثُمَّ عَادَ فَأَذْنَبَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، فَقَالَ: أَذْنَبَ عَبْدِي ذَنْبًا عَلِمَ أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِالذَّنْبِ، اعْمَلْ مَا شِئْتَ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكَ "

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ رب العزت سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :میرے بندے نے گناہ کیا ہے پھراس کوعلم ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو اس کے گناہوں کو معاف کرتا ہے اور گناہوں کی وجہ سے اس کی پکڑ کرتا ہے۔بندہ پھر گناہ کرلیتاہے پھر وہ کہتا ہے: ’’اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی‘‘اے اللہ !مجھے معاف کر دے ،میرے گناہ بخش دے ۔اللہ فرماتا ہے :میرے بندے نے گناہ کیا ہے اور اس کو علم ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو اس کے گناہوں کو معاف کرتا ہے اور گناہ کی وجہ سے اس کی پکڑ کرتا ہے ،اللہ فرماتا ہے اب تو جو مرضی عمل کرتا رہے میں نے تجھے معاف کر دیاہے ۔

أَذْنَبَ عَبْدِي ذَنْبًا فَعَلِمَ ← رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ← إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ ← خَلَفُ بْنُ عُمَرَ الْعُكْبَرِيُّ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1777

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1778

1778 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ سَاجِدًا فِي آخِرِ سُجُودِهِ فَقَالَ: «أُفٍّ أُفٍّ، أَلَمْ تَعِدْنِي أَنْ لَا تُعَذِّبَهُمْ وَأَنَا فِيهِمْ، أَلَمْ تَعِدْنِي أَنْ لَا تُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ»

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آخری سجدے میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرتے ہوئے کہا:اف اف ، اے اللہ !کیا تو نے وعدہ نہیں کیا ہے کہ جب تک میں ان میں موجود ہوں اس وقت تک تو ان کو عذاب نہیں دے گا ۔اے اللہ !کیا تونے مجھ سے وعدہ نہیں کیا ہے کہ تو ان لوگوں کو عذاب نہیں دے گا جب تک وہ استغفار کرتے رہیں گے ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← أَبِيهِ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1778

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1779

1779 - حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " قَالَ إِبْلِيسُ لِرَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ: بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ لَا أَبْرَحُ أُغْوِي بَنِي آدَمَ مَا رَأَيْتُ الْأَرْوَاحَ فِيهِمْ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَبِعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا أَبْرَحُ أَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي "

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ابلیس نے اللہ عزوجل کے سامنے یہ بات کہی:اے اللہ مجھے تیری عزت کی قسم ہے ،مجھے تیری جلالت کی قسم ہے!میں اولاد آدم کو مسلسل اور ہمیشہ بھٹکاتا رہوں گا، ان کو گمراہ کرتا رہوں گا جب تک ان کے بدن میں روح باقی رہے گی ،اس پراللہ عزوجل نے اسے کہا: مجھے میری عزت کی قسم مجھے میری جلالت کی قسم ہے! ہمیں اپنے بندوں کو ہمیشہ معاف کرتا رہوں گا جب تک میرے بندے مجھ سے استغفارکرتے رہیں گے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَمْرُو بْنُ اَبِیْ عَمْرِو ← يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1779

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1780

1780 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْغَفُورِ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَالَ إِبْلِيسُ: أَهْلَكْتُهُمْ بِالذُّنُوبِ فَأَهْلَكُونِي بِالِاسْتِغْفَارِ "

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :شیطان ابلیس کہتا ہے :میں لوگوں کو گناہوں میں مبتلا کرکے ہلاک کرتا ہوں اور وہ مجھے استغفار کرکے ہلاک کرتے ہیں ۔

أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ، ← أَبِي نُصَيْرَةَ ← عَبْدِ الْغَفُورِ، ← عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ الشَّيْبَانِيُّ، ← مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1780

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1781

1781 - حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدُنَا يُذْنِبُ، قَالَ: «يُكْتَبُ عَلَيْهِ» قَالَ: ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ، قَالَ: «يُغْفَرُ لَهُ وَيُتَابُ عَلَيْهِ» قَالَ: فَيَعُودُ فَيُذْنِبُ، قَالَ: «يُكْتَبُ عَلَيْهِ» قَالَ: ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ قَالَ: «يُغْفَرُ لَهُ وَيُتَابُ عَلَيْهِ، وَلَا يَمَلُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى تَمَلُّوا»

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شحص آیا ، اس نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !ہم میں سے کوئی شخص گناہ کرتا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وہ گناہ اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے ، اس شخص نے کہا :وہ بندہ اللہ سے استغفار کرتا ہے اور توبہ کرلیتا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کے گناہ کو معاف کردیا جاتا ہے اور اس کی توبہ قبول کرلی جاتی ہے ، اس شخص نے کہا:وہ بندہ پھر گناہ کرتا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کا گناہ اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے ، اس شخص نے کہا :وہ بندہ اللہ سے استغفار کرتا ہے اور توبہ کرلیتا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کے گناہ کو معاف کردیا جاتا ہے اور اس کی توبہ قبول کرلی جاتی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نہیں اُکتاتا یہاں تک کہ تم اُکتا جاتے ہو۔

عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ: ← أَبِي الْخَيْرِ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1781

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1782

1782 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عُمَرُ بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَدْرٍ بَشَّارَ بْنَ الْحَكَمِ يَذْكُرُ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَذْنَبْتُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَذْنَبْتَ فَاسْتَغْفِرْ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ» قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ أَعُودُ فَأُذْنِبُ قَالَ: «فَإِذَا أَذْنَبْتَ فَاسْتَغْفِرْ رَبِّكَ عَزَّ وَجَلَّ» فَقَالَ لَهُ فِي الرَّابِعَةِ: «اسْتَغْفِرْ رَبَّكَ حَتَّى يَكُونَ الشَّيْطَانُ هُوَ الْمَحْسُورُ»

حضرت انس بن ماک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے کہا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے گناہ کیا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہاجب تم سے گناہ ہوجائے تو اپنے رب عزوجل سے استغفار کرو ، اس شخص نے کہا:میں گناہ کے بعد اپنے رب سے اپنے گناہ پر استغفار کرتا ہوں لیکن مجھ سے وہ گناہ پھر سرزد ہوجاتا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم سے گناہ ہوجائے تو اپنے رب عزوجل سے استغفار کرو ، اس شخص نے چوتھی مرتبہ اپنی بات دُہرائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اپنے رب سے استغفار کرتے رہو یہاں تک کہ سیطان قید ہوجائے ۔

جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ فَقَالَ ← أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← أَبَا بَدْرٍ بَشَّارَ بْنَ الْحَكَمِ يَذْكُرُ ← عُمَرُ بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1782

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1783

1783 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ كَهْمَسٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا تَخْرُجُ الْحَيَّةُ مِنْ جِلْدَهَا "

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے یہ کلمات کہے :اَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوبُ ،’’میں بخشش کا سوال کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور قائم رہنے والا ہے ‘‘وہ شخص اپنے گناہوں سے اس طرح نکل جاتا ہے جس طرح سانپ اپنی کھال سے الگ ہوجاتا ہے ۔

مَنْ ← رَسُولِ اللَّهِ ← اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← الْحَسَنِ، ← كَهْمَسٍ، ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1783

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1784

1784 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيِّ، قَالَا: ثنا عُثْمَانُ بْنُ هَارُونَ الْقُرَشِيُّ، عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ كُفِّرَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ عَدَدَ النُّجُومِ وَزَبَدِ الْبَحْرِ وَرَمْلٍ عَالِجٍ "

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے یہ کلمات کہے :اَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوبُ ،’’میں بخشش کا سوال کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور قائم رہنے والا ہے ‘‘اس شخص کے تمام گناہوں کوبخش دیا جاتا ہے،اگرچہ اس کے گناہوں کی تعداد آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہو،اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ، یا عالج کے ٹیلوں کی ریت کے ذرات کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِيَّةَ، ← عِصَام بْنِ قُدَامَةَ ← عُثْمَانُ بْنُ هَارُونَ الْقُرَشِيُّ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، ← وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1784

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1785

1785 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ، عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيِّ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ رَمْلٍ عَالِجٍ وَإِنْ كَانَتْ كَعَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ "

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے یہ کلمات کہے :اَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوبُ ،’’میں بخشش کا سوال کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور قائم رہنے والا ہے ‘‘اس شخص کے تمام گناہوں کوبخش دیا جاتا ہے، چاہے اس کے گناہ عالج کے ٹیلوں کی ریت کے ذرات کے برابر ہی کیوں نہ ہوں اور اگرچہ اس کے گناہوں کی تعداد آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہی کیوں نہ ہو ۔

مَنْ ← النَّبِيِّ ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← عبيد الله بن الوليد الوصافي ← عِصَام بْنِ قُدَامَةَ ← أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ، ← أَبِي ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1785

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1786

1786 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ السَّيَّارِيُّ، ثنا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ تَمَامِ بْنِ نَجِيحٍ، ثنا كَعْبُ بْنُ ذُهْلٍ الْإِيَادِيُّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ حَاجَةً وَأَرَادَ الرُّجُوعَ خَلَّفَ بَعْضَ مَا يَكُونُ مَعَهُ فَخَلَّفَ ذَاتَ يَوْمٍ نَعْلَيْهِ ثُمَّ مَضَى فِي حَاجَتِهِ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فَتَبِعْتُهُ فَاسْتَقْبَلَنِي قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَمْ تَكُنْ لَكُمْ حَاجَةٌ؟ قَالَ: " أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ إِنَّهُ {مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا} [النساء: 110] ، وَقَدْ كَانَتْ نَزَلَتْ آيَةٌ قَبْلَهَا أَشْفَقْتُ عَلَيْكُمْ مِنْهَا {مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ} [النساء: 123] فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ زَنَا وَإِنْ سَرَقَ؟ قَالَ: «وَإِنْ زَنَا وَإِنْ سَرَقَ، ثُمَّ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، رَغِمَ أَنْفُ أَبِي الدَّرْدَاءِ لَا يَزَالُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَغْفِرُ لِعَبْدِهِ مَا اسْتَغْفَرَهُ حَتَّى يَكُونَ الْعَبْدُ هُوَ يُصِرُّ فَلَا يَتُوبُ»

حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مجلس میں تشریف فرما ہوتے اور آپ کسی ضرورت کے لئے وہاں سے اٹھ کر جانا چاہتے ،آپ کا وہاں واپس آنے کا ارادہ ہوتا تو آپ صلی اللہ وسلم اپنی جگہ پر اپنی کوئی نشانی چھوڑ کر جایا کرتے تھے۔ ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جوتے مبارک کو اپنی نشانی کے طورپر اپنی جگہ پر چھوڑا پھر آپ اپنی حاجت کے لیے چلے گئے۔حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آپ کے پیچھے پیچھے چلنے لگا آپ صلی اللہ وسلم اپنی حاجت کو پورا کرنے سے پہلے میری طرف واپس پلٹ آئے ،میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ تو قضاء حاجت کے لیے یہاں پر آئے تھے،آپ اس سے پہلے ہی واپس آرہے ہیں؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؎ میرے پاس میرے رب میرے رب عزوجل کی طرف سے ایک آنے والا آیا، اس نے مجھے یہ بات کہی :{مَنْ یَعْمَلْ سُوء ًا اَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللَّہَ یَجِدِ اللَّہَ غَفُورًا رَحِیمًا}جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا، مہربانی کرنے والاپائے گا۔ (النساء:110)اور بلاشبہ اس آیت کے نازل ہونے سیپہلے مجھ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی تھی کہ جس کی وجہ سے میں تمہارے بارے میں در گیا تھا ،{جس شخص نے برا عمل کیا ، اس کو اس کا بدلہ دیا جائے گا ۔}(نساء:123) حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں:میں نے عرض کیا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !اگرچہ اس نے زنا کیا ہوا ،اگرچہ اس نے چوری کی ہو ؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو،اگرچہ اس نے چوری کی ہو پھر وہ توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول فرما لیتا ہے ،چاہے ابودرداء رضی اللہ عنہ کا ناک خاک آلود ہو جائے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ سے چل اپنے بندے کو معاف کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے رب سے استغفار کرتا رہتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوجائے کہ بندہ گناہ کرتا ہے پھر گناہ کرتا ہے اور وہ توبہ نہیں کرتا تو پھر اللہ تعالی اس کی توبہ کو قبول نہیں کرتا۔

أَبِي الدَّرْدَاءِ، ← كَعْبُ بْنُ ذُهْلٍ الْإِيَادِيُّ ← تمام بن نجيح ← مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ السَّيَّارِيُّ، ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1786

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1787

1787 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ، وَمُحَمَّدٌ ابْنَا الْمُنْذِرِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ أَنْ تَسُرَّهُ صَحِيفَتُهُ فَلْيُكْثِرْ فِيهَا مِنَ الِاسْتِغْفَارِ»

حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص کو یہ بات پسند ہے کہ اسے اس کا اعمال نامہ خوش کردے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے اعمال نامہ میں کثرت سے استغفار کو شامل کرے ۔

الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ، وَمُحَمَّدٌ ابْنَا الْمُنْذِرِ، ← عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1787

كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ · حديث 1788

1788 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ سَجَّادَةُ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ الْبَصْرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْكَنَّاتِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَقِيَ عَبْدٌ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي صَحِيفَتِهِ بِشَيْءٍ خَيْرٍ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ»

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے نامہ اعمال میں استغفار سے بہتر کوئی عمل لے کراللہ عزوجل کوملنے والا کوئی شخص نہیں ہے ۔

عَائِشَةَ ← ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْكَنَّاتِ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ، ← موسى بن محمد بن حيان البصري ← الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ، سَجَّادَةُ،

Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1788

chevron_left Previous
1…148149150…188
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter307. Chapter308. Chapter309. Chapter310. Chapter311. Chapter312. Chapter313. Chapter314. Chapter315. Chapter316. Chapter317. Chapter