كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ · حديث 1681
1681 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اصْطَفَى مِنَ الْكَلَامِ سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: سُبْحَانَ اللَّهِ كَتَبَ اللَّهُ تَعَالَى لَهُ عِشْرِينَ حَسَنَةً، وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَإِذَا قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ فَمِثْلَ ذَلِكَ، وَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ كُتِبَتْ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّ عَنْهُ ثَلَاثُونَ سَيِّئَةً "
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ دونوں کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے کچھ کلمات اپنے لئے منتخب فرمالیے ہیں، سُبْحَانَ اللَّہِ، وَالْحَمْدُ لِلَّہِ، وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ، وَاللَّہُ اَکْبَرُ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ سبحان اللہ کہتا ہے: اس کے لیے اللہ کی طرف سے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، جب بندہ لا الہ الا اللہ کہتا ہے: اس کے لیے اللہ کی طرف سے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں،بندہ اللہ اکبر کہتا ہے: اس کے لیے اللہ کی طرف سے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، جب بندہ الحمدللہ رب العالمین کہتا ہے: تو اس کے لیے تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے ۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← أَبِي سِنَانٍ ← اِسْرَائِیْلُ ← أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1681
