كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا أَمَرَ أَنْ يُسْتَعَاذَ مِنْهُ · حديث 1393
1393 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي: «كَمْ تَعْبُدِ الْيَوْمَ إِلَهًا؟» قَالَ: سَبْعَةً فَسِتٌّ فِي الْأَرْضِ وَوَاحِدٌ فِي السَّمَاءِ، قَالَ: «فَأَيُّهُمْ تَعُدُّ لِرَغْبَتِكَ وَرَهْبَتِكَ؟» قَالَ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ، قَالَ: يَا حُصَيْنُ، أَمَا إِنَّكَ إِنْ أَسْلَمْتَ عَلَّمْتُكَ كَلِمَتَيْنِ تَنْفَعَانِكَ " فَلَمَّا أَسْلَمَ حُصَيْنٌ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي الْكَلِمَتَيْنِ الَّتِي وَعَدْتَنِي، قَالَ: " قُلِ: اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي "
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد سے کہا:تم ایک دن میں کتنے معبودوں کی عبادت کرتے ہو؟اس نے کہا:سات کی ، ان میں سے چھ زمین پر ہیں اور ایک آسمانوں میں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:ان میں زیادہ رغبت اور ڈر کس کا ہے ؟اس نے کہا:اس سے جو آسمانوں میں ہے ۔ آپ نے فرمایا:اے حصین!اگر تم اسلام قبول کرلیتے ہو تو میں تمہیں دو ایسے کلمات سکھلائوں گا جو تجھے منفعت پہنچائیں گے ۔جب حصین رضی اللہ عنہ مسلمان ہوگئے تو آپ کے پاس آئے اور عرض کیا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ مجھے وہ دو کلمات سکھلادیں جن کا آپ نے وعدہ کیا تھا ،آپ نے فرمایا:یہ دعا کلمات کہا کرو :اللَّہُمَّ اَلْہِمْنِی رُشْدِی وَاَعِذْنِی مِنْ شَرِّ نَفْسِی،اے اللہ !مجھے رشد و ہدایت عطاء فرما اور مجھے میرے نفس کے شر سے بچالے ۔
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← الْحَسَنِ، ← شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ، ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1393
