كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَازَةِ · حديث 1201
1201 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، " فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَائِزِ يُكَبِّرُ ثُمَّ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، ثُمَّ يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ عَبْدُكَ فُلَانٌ، أَنْتَ خَلَقْتَهُ إِنْ تُعَاقِبْهُ فَبِذَنْبِهِ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ اللَّهُمَّ صَعِّدْ رُوحَهُ فِي السَّمَاءِ، وَوَسِّعْ عَنْ جَسَدِهِ الْأَرْضَ، اللَّهُمَّ نَوِّرْ لَهُ فِي قَبْرِهِ، وَأَفْسِحْ لَهُ فِي الْجَنَّةِ، وَاخْلُفْهُ فِي أَهْلِهِ، اللَّهُمَّ لَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ، وَلَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ " قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: أَمَرَنِي مَعْمَرٌ فَسَأَلْتُ ابْنَ مُجَاهِدٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ ثُمَّ سَأَلَنِي مَعْمَرٌ فَحَدَّثْتُهُ بِهِ
ابن مجاہد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نماز جنازہ میں تکبیر کہتے ،پھر سورہ فاتحہ پڑھتے ،پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے ،پھر یہ دعا پڑھتے :اللَّہُمَّ عَبْدُکَ فُلَانٌ، اَنْتَ خَلَقْتَہُ إِنْ تُعَاقِبْہُ فَبِذَنْبِہِ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَہُ فَإِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ اللَّہُمَّ صَعِّدْ رُوحَہُ فِی السَّمَاء ِ، وَوَسِّعْ عَنْ جَسَدِہِ الْاَرْضَ، اللَّہُمَّ نَوِّرْ لَہُ فِی قَبْرِہِ، وَاَفْسِحْ لَہُ فِی الْجَنَّۃِ، وَاخْلُفْہُ فِی اَہْلِہِ، اللَّہُمَّ لَا تُضِلَّنَا بَعْدَہُ، وَلَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہُ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَہُ ِ،اے اللہ !تیرا فلاں بندہ ہے ، تو نے ہی اس کو پیدا کیا ہے ، اگر اس کی پکڑ کرے گا تو اس کے گناہوں کی وجہ سے ہوگی اور اگر تو اس کو معاف کردے گا تو بلاشبہ تو معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔ ا ے اللہ ! اس کی روح کو آسمانوں میں بلند فرما ، اس کے لیے زمین کو اس کے جسم سے کشاد ہ فرما ، اس کی قبر کو اس کے لیے منور فرما ، اس کو جنت میں فراخی عطاء کرنا ، اس کے اہل و عیال میں اس کے اچھے جانشین بنا، اے اللہ !تو ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے جانے کے بعد ہمیں فتنے میں مبتلا نہ کرنا ۔ہمیں اور اس کو معاف فرما ۔
ابْنُ مُجَاهِدٍ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1201
