سنن دار القطنی · كِتَابُ السِّيَرِ ‹ باب · حديث 4205
4205 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ , نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ , نا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , أنا أُسَامَةُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِحَمْزَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَقَدْ جُدِعَ وَمُثِّلَ بِهِ , فَقَالَ: «لَوْلَا أَنْ تَجِدَ صَفِيَّةُ لَتَرَكْتُهُ حَتَّى يَحْشُرَهُ اللَّهُ مِنْ بُطُونِ الطَّيْرِ وَالسِّبَاعِ» , فَكَفَّنَهُ بِنَمِرَةٍ إِذَا خُمِّرَ رَأْسُهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا خُمِّرَتْ رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ , فَخَمَّرَ رَأْسَهُ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنَ الشُّهَدَاءِ غَيْرِهِ , وَقَالَ: «أَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ». لَمْ يَقُلْ هَذَا اللَّفْظَ غَيْرُ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ: «وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنَ الشُّهَدَاءِ غَيْرِهِ» وَلَيْسَتْ بِمَحْفُوظَةٍ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے روز رسول اللہ ﷺ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو ان کی ناک کٹی ہوئی تھی اور ان کا مثلہ کیا گیا تھا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر صفیہ (سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ ) کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں یونہی چھوڑ دیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں پرندوں اور درندوں کے پیٹوں سے اکٹھا کر کے اٹھاتا۔ پھر آپ ﷺ نے انہیں چمڑے کی ایک کھال میں کفن دیا، جب سر کو ڈھانپا جاتا تو پاؤں ننگے ہو جاتے اور جا پاؤں ڈھانپے جاتے تو سر ننگا ہو جاتا ، چنانچہ آپ ﷺ نے ان کا سر ڈھانپ دیا۔ آ پ ﷺ نے ان کے سوا کسی شہید کی نما ز جنازہ نہیں پڑھائی ، اور فرمایا: میں آج تم پر گواہ ہوں۔ یہ الفاظ کہ " آپ ﷺ نے ان کے سوا کسی شہید کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی" صرف عثمان بن عمر نے بیان کیے ہیں اور یہ روایت محفوظ نہیں ہے ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← أُسَامَةُ، ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ
Sunan Dar Al Qutni · Biography › Door · Hadith 4205
