سنن دار القطنی · النُّذُورُ ‹ باب · حديث 4349
4349 - نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ , نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ مُسْلِمٍ الْوَشَّاءُ , نا الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُرَنِيُّ , نا أَبُو كُدَيْنَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , [ص:299] عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: كَانَ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ , وَعَدِيُّ يَخْتَلِفَانِ إِلَى مَكَّةَ فَخَرَجَ مَعَهُمَا فَتًى مِنْ بَنِي سَهْمٍ فَتُوُفِّيَ بِأَرْضٍ لَيْسَ بِهَا مُسْلِمٌ , فَأَوْصَى إِلَيْهِمَا فَدَفَعَا تَرِكَتَهُ إِلَى أَهْلِهِ وَحَبَسَا جَامًا مِنْ فِضَّةٍ مُخَوَّصًا بِالذَّهَبِ , «فَاسْتَحْلَفْهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّهِ مَا كَتَمْتُمَا وَلَا اطَّلَعْتُمَا» ثُمَّ وُجِدَ الْجَامُ بِمَكَّةَ , قَالُوا: اشْتَرَيْنَاهُ مِنْ عَدِيٍّ وَتَمِيمٍ , فَجَاءَ رَجُلَانِ مِنْ وَرَثَةِ السَّهْمِيِّ فَحَلَفَا أَنَّ هَذَا الْجَامَ لِلسَّهْمِيِّ وَلَشَهَادَتُهُمَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا {وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لِمَنِ الظَّالِمِينَ} [المائدة: 107] , فَأَخَذُوا الْجَامَ وَفِيهِمْ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ تمیم داری اور عدی بن بداء مکہ آیا کرتے تھے (ایک بار) بنو سہم کا ایک آدمی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوا تو وہ ایسے علاقے میں فوت ہو گیا جہاں کوئی مسلمان نہیں تھا، چنانچہ اس نے ان دونوں کو وصیت کردی۔ انہوں نے اس کا تر کہ اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا لیکن چاندی کا ایک جام جس میں سونا جڑا ہوا تھا وہ نہ دیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سے اللہ کی قسم لی کہ نہ تو تم نے چھپایا ہے اور نہ ہی تمہیں (اس کے بارے میں کچھ ) پتہ ہے۔ پھر وہ جام مکہ سے ہی مل گیا تو (جن کے ہاں سے ملا تھا ) انہوں نے کہا: ہم نے یہ عدی بن بداء اور تمیم سے خریدا ہے۔سہی کے ورثاء میں سے دو آدمی آئے اور انہوں نے اللہ کی قسم اٹھائی کہ یہ جام سہی کا ہے، اور ان کی شہادت ان کی شہادت سے زیادہ بر حق ہے تو ان کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی: (وما اعتدینا انا اذالمن الظالمین ) " اور ہم نے اپنی گواہی میں کوئی زیادتی نہیں کی ہے، اگر ہم ایسا کریں تو ظالموں میں سے ہوں گے۔ چنانچہ انہوں نے وہ کام لے لیا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← أَبُو كُدَيْنَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ، ← الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُرَنِيُّ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ مُسْلِمٍ الْوَشَّاءُ ← أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ
Sunan Dar Al Qutni · Vows › Door · Hadith 4349
