سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ جَوَازِ التَّيَمُّمِ لِصَاحِبِ الْجَرَّاحِ مَعَ اسْتِعْمَالِ الْمَاءِ وَتَعْصِيبِ الْجَرْحِ · حديث 727
727 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ , حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ , حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ , عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , قَالَ: خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَتْهُمَا الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا , ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ بَعْدُ فِي الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاةَ بِوَضُوءٍ وَلَمْ يُعِدِ الْآخَرُ , ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ , فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: «أَصَبْتَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ» , وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ: «لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ». تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعِ , عَنِ اللَّيْثِ , بِهَذَا الْإِسْنَادِ مُتَّصِلًا وَخَالَفَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَغَيْرُهُ [ص:349]
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر روانہ ہوئے ، راستے میں انہیں نماز کا وقت ہو گیا، ان دونوں کے پاس پانی موجود نہیں تھا، تو انہوں نے پاکیزہ مٹی کے ساتھ تیمم کر لیا، پھر انہیں اس نماز کے وقت میں ہی پانی مل گیا، تو ان میں سے ایک شخص نے وضوء کر کے دوبارہ نماز پڑھ لی جبکہ دوسرے نے نماز نہ دوہرائی ۔ پھر وہ دونوں جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے یہ بات آپﷺ سے ذکر کی ، تو آپ ﷺ نے اس شخص سے ، جس نے نماز نہیں دوہرائی تھی ، فرمایا: تو نے ٹھیک کا ہے اور تیری وہی نماز تجھے کافی ہے ۔ اور جس شخص نے وضوء کر کے دوبارہ نماز پڑھی تھی، اس سے فرمایا: تجھے دو گنا اجر ملے گا۔ اس حدیث کو لیث کے واسطے سے اسی اسناد کے ساتھ اکیلے عبداللہ بن نافع نے متصل روایت کیا ہے اور ابن مبارک رحمہ اللہ وغیرہ نے اس کی مخالفت کی ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › The door of permissibility of tayammum to the surgeon, with the use of water and wound hardening. · Hadith 727
