1294 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , ثنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ , ثنا حَجَّاجٌ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ , قَالَ: «اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ , أَنْتَ رَبِّي سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلْقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ , تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ» , وَكَانَ إِذَا رَكَعَ , قَالَ: «اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ أَنْتَ رَبِّي خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي [ص:144] وَمُخِّي وَعِظَامِي وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمَيَّ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» , وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ , قَالَ: «اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ». هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فرض نماز میں جب سجدہ کرتے تھے تو ( یہ دعا ) پڑھتے تھے : ٭ اللھم لک سجدت وبک امنت ولک اسلمت انت ربی سجد وجھی للذی خلقہ وصورہ وشق سمعہ و بصرہ تبارک اللہ احسن الخالقین ٭ " اے اللہ ! تیرے لیے میں نے سجدہ کیا تجھ ہی پر میں ایمان لایا اور تیرے لیے ہی میں مطیع ہوا، تو میرا پروردگار ہے ، میرا چہرہ اس ذات کے لیے سجدہ ریز ہوا جس نے اسے پیدا کیا، اس کی صورت گری کی اور اس میں کان اور آنکھیں لگائیں ، اللہ تعالیٰ بڑی برکت والا اورسب سے اچھی تخلیق کرنے والا ہے ۔" ٭اور جب آپﷺ کرتے تھے تو یہ پڑھتے :٭ اللھم لک رکعت و بک امنت ولاک اسلمت انت ربی خشع لک سمعی و بصری و مخی و عظامی و ما استقلت بہ قدمی للہ رب العالمین ٭ " اے اللہ ! تیرے لیے میں نے رکوع کیا ، تجھ پر ہی ایمان لایااور میں تیرے ہی مطیع ہوا، تو میرا پروردگار ہے ، میرے کان ، آنکھیں ، دماغ ، ہڈیاں اور جس کو میرے قدموں نے اٹھایا ہوا ہے ، سب اللہ رب العالمین کے لیے جھک گئے ہیں۔" اور آپﷺ جب فرض نماز میں رکوع سے سر اٹھاتے تھے تو ( یہ دعا) فرماتے : ٭ اللھم ربنا لک الحمد مل ء السماوات ومل ءالارض و مل ء ماشئت من شیء بعد ٭ " اے اللہ! اے ہمارے پرودگار ! آسمانوں اور زمین کو بھر کر اور ان کے بعد ہر اس چیز کو بھر کر جسے تو چاہے ، نمام تر تعیریفات تیرے ہی لیے ہیں۔ "
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ إِذَا سَجَدَ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ، ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← حجاج، ← يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › Chapter on the description of what the worshiper says when he is bowing and prostrating · Hadith 1294