سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ · حديث 1091
1091 - قُرِئَ عَلَى يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ , حَدَّثَكُمْ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ , نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , ثنا هِشَامٌ الْقُرْدُوسِيُّ , نا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُصَلِّي الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ , قَالَ: «أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟». قَالَ: فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ قَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَيُصَلِّي الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ: إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَوْسِعُوا عَلَى [ص:28] أَنْفُسِكُمْ , ثُمَّ جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ فَصَلَّى فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ , فِي إِزَارٍ وَقَمِيصٍ , فِي إِزَارٍ وَقَبَاءٍ , فِي سَرَاوِيلَ وَرِدَاءٍ , فِي سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ , فِي سَرَاوِيلَ وَقَبَاءٍ , قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: فِي تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ , فِي تُبَّانٍ وَرِدَاءٍ , فِي تُبَّانٍ وَقَبَاءٍ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا کوئی شخص ایک کپڑے میں نامز پڑھ سکتا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہیں ؟ راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص ان کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا : اے امیر المومنین ! کیا کوئی شخص ایک کپڑا پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے ؟ تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں گنجائش دی ہے تو تم بھی اپنے آپ کو گنجائش دو۔ پھر اس آدمی نے اپنے اوپر اپنے کپڑے یوں جمع کیے کہ وہ ایک تہہ بند اور چادر میں ، یا ایک تہہ بند اور قمیض ، یا ایک تہہ بند اور قباء میں ، یا ایک شلوار اور چادر میں ، یا ایک شلوار اور قمیض میں ، یا ایک شلوار اور قباء میں نماز پڑھتا تھا ۔ میرا خیال ہے کہ راوی نے یہ الفاظ بھی بیان کیے کہ ایک پاجامہ اور قمیض میں ، یا ایک پاجامہ اور چادر میں ، یا ایک پاجامہ اور قباء میں ۔
قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامٍ الْقُرْدُوسِيِّ ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← قُرِئَ عَلَى يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَكُمْ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › Chapter of prayers in one garment · Hadith 1091
