سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ · حديث 1450
1450 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِيُّ , ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , وَعَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ؟ , قُلْنَا: بَلَى , قَالَ: «كَانَ إِذَا زَاغَتْ لَهُ الشَّمْسُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ , وَإِذَا لَمْ تَزِغْ لَهُ فِي مَنْزِلِهِ سَارَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعَصْرُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ , وَإِذَا حَانَتْ لَهُ الْمَغْرِبُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ , وَإِذَا لَمْ تَحِنْ فِي مَنْزِلِهِ رَكِبَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعِشَاءُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا». قَالَ الشَّيْخُ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَجَّاجٌ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي حُسَيْنٌ , عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , وَرَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ حُسَيْنٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , وَرَوَاهُ عَبْدُ الْمَجِيدِ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , عَنْ حُسَيْنٍ , عَنْ كُرَيْبِ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ , وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ , فَاحْتَمَلَ أَنْ يَكُونَ ابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعَهُ أَوَّلًا مِنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , عَنْ حُسَيْنٍ , كَقَوْلِ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْهُ , ثُمَّ لَقِيَ ابْنُ جُرَيْجٍ حُسَيْنًا فَسَمِعَهُ مِنْهُ كَقَوْلِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ , [ص:235] وَحَجَّاجٍ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , حَدَّثَنِي حُسَيْنٌ , وَاحْتَمَلَ أَنْ يَكُونَ حُسَيْنٌ سَمِعَهُ مِنْ عِكْرِمَةَ وَمِنْ كُرَيْبٍ جَمِيعًا , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , وَكَانَ يُحَدِّثُ بِهِ مَرَّةً عَنْهُمَا جَمِيعًا كَرِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْهُ , وَمَرَّةً عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ كَقَوْلِ حَجَّاجٍ , وَابْنِ أَبِي رَوَّادٍ , وَمَرَّةً عَنْ عِكْرِمَةَ وَحْدَهُ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ كَقَوْلِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ , وَتَصِحُّ الْأَقَاوِيلُ كُلُّهَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام کریب بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایاکیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی دوران سفر نماز کے بارے میں بہ بتلاؤں ؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں ۔ تو انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ کے پڑاؤ کی جگہ میں اگر سورج اپنی جگہ سے ڈھلنا شروع ہو جاتا تو آپ سوار ہونے سے پہلے ظہر اور عصر کو جمع فرما لیتے اور اگر پڑاؤ کے موقع پر ایسا نہ ہوتا تو آپﷺ اپنا سفر جاری رکھتے اور جب عصر کا وقت آتا تو پڑاؤ کرتے اور ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی پڑھتے ، اسی طرح اگر مغرب کا وقت پڑاؤ میں ہی ہو جاتا تو اسی وقت مغرب اور عشاء کو جمع فرما لیتے ورنہ سفر جاری رکھتے اور عشاء کا وقت ہو جانے پر پڑاؤ کرتے اور مغرب و عشاء کی نماز اکٹھی پڑھ لیتے ۔ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو حجاج نے ابن جریج سے روایت کیا، انہوں نے کہا: مجھے حسین نے خبر دی، انہوں نے اکیلے کریب سے روایت کیااور انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ۔ اس کو عثمان بن عمر نے ابن جریج سے ، انہوں نے حسین سے ، انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔ یہ تمام رُواۃ ثقہ ہیں ۔ احتمال ہے کہ ابن جریج نے پہلے ہشام بن عروہ سے یہ روایت سنی ہو اور انہوں نے حسین سے روایت کی ہو ، جیسا کہ عبدالمجید کا ان کے حوالے سے قول ہے ، پھر ابن جریج کی ملاقات حسین سے ہوئی ہو اور انہوں نے ان سے یہ روایت سنی ہو ، جیسا کہ عبدالرزاق کا ابن جریج سے روایت کردہ قول ہے کہ مجھے حسین نے بیان کیا۔ اور یہ بھی احتمال ہے کہ حسین نے یہ روایت عکرمہ اور کریب ( دونوں سے ) اکٹھے سنی ہو اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ اسے ایک مرتبہ ان دونوں سے بیان کیا کرتے تھے ، جیسا کہ عبدالرزاق کی ان سے روایت ہے ، اور ایک مرتبہ وہ صرف کریب سے روایت کرتے تھے ، جیسا کی حجاج اورابن ابی رواد کا قول ہے ۔ اور ایک مرتبہ وہ اکیلے عکرمہ سے روایت کیا کرتے تھے اور وہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ۔ جیسا کہ عثمان بن عمرو کا قول ہے یہ تمام باتیں ہی درست ہیں۔ واللہ اعلم
کُرَیْبٍ مَوْلٰی ابْنِ عَبَّاسٍ ← عِكْرِمَةَ، ← حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِيُّ، ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The door to joining prayers during travel · Hadith 1450
