سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابٌ فِي ذِكْرِ الْأَمْرِ بِالْأَذَانِ وَالْإِمَامَةِ وَأَحَقِّهِمَا · حديث 1068
1068 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , ثنا أَيُّوبُ , عَنْ أَبِي قِلَابَةَ , عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ , قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً , وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَقِيقًا فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِنَا وَسَأَلْنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرَنَاهُ , فَقَالُ: «ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَبِرُّوهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي , وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ»
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم تمام نوجوان قریب العمر ہی تھے ۔ ہم نے آپ کے ہاں بیس راتیں قیام کیا رسول اللہ ﷺ نہایت شفقت کرنے والے اور بہت نرم مزاج تھے ۔ آپ ﷺ سمجھ گئے کہ اب ہم اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں اور آپ نے ہم سے ان لوگوں کے بارے میں پوچھا جنہیں ہم اپنے گھروں میں چھوڑ کر آئے تھے ، تو ہم نے آپ کو بتلایا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے گھروں کو واپس چلے جاؤ، اب انہیں لوگوں میں رہنا، انہیں بھی ( وہ تمام احکام شریعت ) سکھانا ( جو تم یہاں سے سیکھ کر جا رہے ہو) ، ان کے ساتھ نیک سلوک کرنا اور اسی طرح نماز پڑھنا جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ، اور جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے ایک شخص اذان کہے اور پھر جو تم میں بڑا ہوا سے تمہاری امامت کروانی چاہیے ۔
مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ: ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › A door in remembrance of the command of the ears and the imamate and deserves them · Hadith 1068
