سنن دار القطنی · 2-الهمزة مع الفاء ‹ بَابُ جَوَازِ الْمَسْحِ عَلَى الْجَبَائِرِ · حديث 876
876 - ثنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ , نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ بِمَكَّةَ , حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَهُوَ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ , نا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , ثنا الْحَسَنُ بْنُ زَيْدٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ , قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَبَائِرِ يَكُونُ عَلَى الْكَسِيرِ كَيْفَ يَتَوَضَّأُ صَاحِبُهَا وَكَيْفَ يَغْتَسِلُ إِذَا أَجْنَبَ؟ , قَالَ: «يَمْسَحَانِ بِالْمَاءِ عَلَيْهَا فِي الْجَنَابَةِ وَالْوُضُوءِ» , قُلْتُ: فَإِنْ كَانَ فِي بَرْدٍ يَخَافُ عَلَى نَفْسِهِ إِذَا اغْتَسَلَ؟ , قَالَ: «يَمُرُّ عَلَى جَسَدِهِ» , وَقَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ {وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا} [النساء: 29] «وَيَتَيَمَّمُ إِذَا خَافَ».
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے ان پٹیوں کے بارے میں سوال کیا جو ٹوٹی ہوئی ہڈی پر بندھی ہوتی ہیں، کہ ایسا شخص وضوء کیسے کرے گا اور جب جنبی ہو جائے تو غسل کیسے کرے گا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: وہ وضوء اور جنابت میں ان پٹیوں پر پانی کے ساتھ مسح کرے لے ۔ میں عرض کیا : اگر سخت سردی ہو اور وہ اپنے بارے میں اس بات سے ڈرتا ہو کہ جب وہ غسل کرے گا( و وہ کسی بڑی تکلیف سے دوچار ہو سکتا ہے ) تو آپﷺ نے فرمایا : وہ اپنے جسم پر سے پانی گزار لے ۔ اور رسول اللہﷺ نے یہ آیت پڑھی ( ولا تقتلوا انفسکم ان اللہ کان بکم رحیما) " اور تم اپنے آپ کو قتل مت کر ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ تم پر بہت رحم کرنے والا ہے ۔" اور (پھر فرمایا کہ ) اسے کوئی خدشہ ہو تو تیمم کر لے ۔
Sunan Dar Al Qutni · 2- Al-Hamzah with Faa'a › The door to permissible surveying of sins · Hadith 876
