سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص کا امام ہو ( یعنی جو باجماعت نماز ادا کر رہا ہو) تو امام کی قرات ہی اس شخص کی قرآت شمار ہوگی۔ اس روایت کو ابو حنیفہ اور حسن بن عمارہ کے علاوہ کسی نے بھی موسیٰ بن ابی عائشہ سے روایت نہیں کیا، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1233
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1234
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی اور آپ کے پیچھے ایک آدمی قرآت کر رہا تھا ۔ رسول اللہﷺ کے صحابہ میں سے ایک نے اسے منع کیا۔ جب نما زختم ہوئی تو وہ دونوں جھگڑ پڑے۔ اس نے کہا: کیا تم مجھے رسول اللہﷺ کے پیچھے قرآت کرنے سے منع کر رہے تھے ؟ اسی بات پر ان میں جھگڑا ہو گیا۔ یہاں تک کہ یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچ گئی، تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص امام کے پیچھے نماز پڑھے تو یقیناً امام کی قرآت ہی اس کی قرآت ہوتی ہے ۔ اس حدیث کو لیث نے ابو یوسف کے واسطے سے ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ، ← مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ← أَبِي حَنِيفَةَ ← أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو ← أبو كريب محمد بن العلاء ← أبو عبد الله محمد بن القاسم بن زكريا المحاربي
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1234
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1235
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ کے پیچھے سورۃ الاعلیٰ کی قرآت کی۔ جب نبیﷺ نے نماز مکمل کی تو آپﷺ نے فرمایا: تم میں سے سورۃ الاعلیٰ کس نے پڑھی؟ سب لوگ خاموش رہے۔ آپﷺ نے ان سے تین بار پوچھا، ہر بار وہ سب خاموش ہی رہے، پھر ایک آدمی نےکہا: میں نے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: یقیناً مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ تم میں سے کسی نے مجھے اس میں الجھا دیا ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1235
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1236
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبیﷺ کی اقتداء مٰن ظہر یا عصر کی نماز پڑھتے ہوئےقرآت کی ، تو ایک آدمی نے اس کی طرف اشارہ کر کے اسے منع کیا ۔ جب اس نےسلام پھیرا تو کہا: کیا تم مجھے نبیﷺ کی اقتداء میں قرآت کرنے سے منع کر رہے تھے ؟ پھر وہ دونوں اس مسئلے میں بحث کرنے لگے ، یہاں تک کہ نبیﷺ نے سن لیا، تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص امام کے پیچھے نماز پڑھے تو یقیناً امام کی قرآت ہی اس کی قرآت ہوتی ہے ۔ یہ ابو الولید راوی مجہول ہے اور اس اسناد میں جابر رضی اللہ عنہ کا ذکر ابو حنیفہ کے علاوہ کسی نے نہیں کیا ۔ اس حدیث کو یونس بن بکیر نے ابو حنیفہ اور حسن بن عمراہ سے روایت کیا، انہوں نے موسیٰ بن ابی عائشہ سے ، انہوں نے عبداللہ بن شداد سے انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبیﷺ سے یہی بیان کیا۔
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1236
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1237
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1237
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1238
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جس شخص کا امام ہو( یعنی جو شخص باجماعت نماز ادا کر رہاہو) تو امام کی قرآت ہی اس کی قرآت شمار ہوگی۔ محمد بن فضل متروک راوی ہے۔
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1238
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1239
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس آیت ٭ واذا قرء القران فاستمعو الہ وانصیتو العلکم ترحمون٭ " اور جب قرآن پڑھا جائے تو تم اس کو غور سے سنو اور خاموشی اختیار کرو، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے۔" کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ آواز بلند کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی ، جبکہ نبیﷺ کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے تھے ۔ یہ الفاظ ابن ابی داؤد کے ہیں اور ( اس روایت کی سند میں مذکور راوی) عبداللہ بن عامر ضعیف ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1239
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1240
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے اور ( جب ) کوئی آدمی آپ ﷺ کے پیچھے قرآت کرتا تھا تو آپ ( نماز سے ) فارغ ہو کر فرماتے : کون تھا جو مجھے اپنی سورت میں الجھا رہا تھا؟ پھر آپﷺ نے انہیں امام کے پیچھے قرآت سے منع فرما دیا۔حجاج کے علاوہ کسی نے اس طرح بیان نہیں کیا اور قتادہ کے اصحاب ، جن میں شعبہ اور سعید وغیرہ شامل ہیں ، نے اس کی مخالفت کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ "آپﷺ نے انہیں قرآت کرنے سے منع فر ما دیا۔" حجاج معتبر راوی نہیں ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1240
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1241
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ہر وہ نماز کہ جس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھی جائےوہ نامکمل رہتی ہے ، سوائے اس صورت کے کہ آدمی امام کی اقتداء مین نماز پڑھ رہاہو۔ یحییٰ بن سلام ضعیف ہے اور درست یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وثنا وَهْبُ بْنُ كَيْسَانَ ← يحيى بن سلام ← بحر بن نصر ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1241
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1242
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1242
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1243
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: امام تو بنایا ہی اس لیے گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، سو جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قرآت کرے تو تم خاموشی اختیار کر۔ محمد بن سعد اشہلی نے اس کی موافقت کی ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1243
سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1244
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: یقیناً امام اسی لیے بنایاگیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہذا جب وہ تکبیر کیے تو تم بھی تکبیر کہواور جب وہ قرآت کرے تو تم خاموشی اختیار کرو۔ ابو عبدالرحمان کہتے ہیں کہ مخری کہا کرتے تھے : یہ ثقہ آدمی ہے ، یعنی محمد بن سعد
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the mention of his saying, may God’s prayers and peace be upon him: “He who has an imam, the imam reciter has a reading and disagreement of narrations.” · Hadith 1244