سنن دار القطنی · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ بَيَانِ مَنْ يَجُوزُ لَهُ أَخْذُ الصَّدَقَةِ · حديث 1995
1995 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ , ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ , ثنا أَيُّوبُ , عَنْ هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ , عَنْ كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ , عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ , قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَعِينُهُ فِي حَمَالَةٍ , فَقَالَ: " أَقِمْ عِنْدَنَا فَإِمَّا أَنْ نَتْحَمَّلَهَا وَإِمَّا أَنْ نُعِينَكَ وَاعْلَمْ أَنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَصْلُحُ إِلَّا لِأَحَدِ ثَلَاثَةِ رِجَالٍ: رَجُلٍ تَحَمَّلَ عَنْ قَوْمٍ حَمَالَةً فَسَأَلَ حَتَّى يُؤَدِّيَهَا ثُمَّ يُمْسِكُ , وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ أَذْهَبَتْ مَالَهُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ ثُمَّ يُمْسِكُ , وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ حَاجَةٌ حَتَّى يَشْهَدَ ثَلَاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَى أَوْ مِنْ ذَوِي الصَّلَاحِ فِي قَوْمِهِ أَنْ قَدْ حَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ , وَمَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الْمَسَائِلِ سُحْتٌ يَأْكُلُهُ صَاحِبُهُ سُحْتًا يَا قَبِيصَةُ "
سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ میں آپ سے اس معاملے میں مدد طلب کروں جس میں کسی کا ضامن بن گیا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ہمارے پاس ٹھہرے رہو ، یا تو ہم تمہاری ضمانت کا مال چکا دیں گے یا تمہاری کچھ مدد کر دیں گے ، اور یاد رکھو کہ مانگنا صرف تین لوگوں میں سے ایک کے لیے جائز ہے: (ایک) وہ شخص کہ جس نےکسی قوم کی طرف سے ضمانت دی ہو تو وہ مانگ سکتا ہے یہاں تک کہ وہ اسے ادا کردے پھر وہ مانگنے سے رک جائے (دوسرا) وہ آدمی جس پر کوئی ایسی آفت آن پڑے کہ اس نے اس کا مال تباہ کر دیا ہو تو وہ تب تک مانگ سکتا ہے جب تک کہ وہ گزارے لائق اپنی ضروریات زندگی حاصل نہ کر لے ، پھر جب اسکی حالت ٹھیک ہو جائے تو وہ مانگنے سے ) رک جائے اور تیسرا وہ آدمی جسے کوئی سخت ضرورت پیش آ جائے اور اس کی قوم کے تین سمجھ دار اور معتبر لوگ اس کے ضرورت مند ہونے کی گواہی دیں تو اس کے لیے بھی مانگنا حلال ہے اس کے علاوہ جتنی بھی مانگنے کی صورتیں ہیں سب حرام ہیں اے قبیصہ (بلاوجہ) مانگنے والا آدمی اس (مال ) کو حرام کے طور پر کھاتا ہے ۔
أَتَيْتُ النَّبِيَّ أَسْتَعِينُهُ فِي حَمَالَةٍ. ← قبيصة بن مخارق ← کِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ← هَارُونُ بْنُ رِئَابٍ، ← أَيُّوبَ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ، ← أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ
Sunan Dar Al Qutni · Zakat Book › The chapter on the statement of who is allowed to take charity · Hadith 1995
