سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى غَالِبِ الظَّنِّ · حديث 1408
1408 - حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى , ثنا جَرِيرٌ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ عَلْقَمَةَ , قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً - قَالَ إِبْرَاهِيمُ: - فَلَا أَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ , فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ , قَالَ: «لَا وَمَا ذَلِكَ؟» , قَالُوا: صَلَّيْتَ كَذَا , فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ , فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا [ص:210] بِوَجْهِهِ , فَقَالَ: «إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ أَنْبَأْتُكُمُوهُ وَلَكِنْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي , وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ , ثُمَّ يُتِمُّ عَلَيْهِ ثُمَّ يُسَلِّمُ ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک مرتبہ نماز پڑھائی ، مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے زیادہ پڑھا دی تھی یا کم ، جب آپﷺ نے سلام پھیرا تو آپ سے کہا گیا: اے اللہ کے رسول ! کیا نماز کے بارے مین کوئی نیا حکم آیا؟ تو آپﷺ نے فرمایا: نہیں ، کیا ہوا؟ لوگوں نے بتلایا کہ آپ نے اس طرح نماز پڑھائی ہے ۔ تو آپ ﷺ نے اپنی ٹانگیں سیدھی کیں ، قبلہ کی طرف رخ کیا اور دو سجدے کیے ، پھر سلام پھیر دیا۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو اپنے رخ انور کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: یقیناً اگر نماز کے بارے میں میں کوئی نیا حکم آیا ہوتا تو میں نے تمہیں بتلا دینا تھا ، لیکن میں صرف ایک بشر ہوں ، مجھ سے بھی اسی طرح بھول ہو جاتی ہے جس طرح تم بھول جاتے ہو، لہذا جب میں بھول جاؤں تو تم مجھے یاد کرادیا کرو، اور جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک پڑ جائے تو وہ درست بات کو تلاش کرے ( یعنی وہ یہ تعین کرے کہ اسے یقین کس بات پر ہے ) پھر وہ نماز مکمل کرے ، پھر سلام پھیر دے ، پھر دو سجدے کرے۔
إِبْرَاهِيمُ: فَلَا أَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ: ← عَبْدُ اللَّهِ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَاةً ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← مَنْصُورٌ، ← جَرِيرٌ ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ← الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The door of construction is most likely · Hadith 1408
