سنن دار القطنی · كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ ‹ بَابٌ فِي أُوَامِرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 2140
2140 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْمُبَارَكِيُّ بِالْمُبَارَكَةِ , ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا وَيَبْكِي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ: «يَا عَبَّاسُ أَلَا تَعْجَبُ مِنْ شِدَّةِ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ وَمِنْ شِدَّةِ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا؟» , فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ أَرْجَعْتِيهِ فَإِنَّهُ أَبُو وَلَدِكِ» , فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْمُرُنِي بِهِ؟ , قَالَ: «إِنَّمَا شَافِعٌ» , قَالَتْ: فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ بریرہ کا خاوند جس کا نام مغیث تھا ، میں گویا اسے (اب بھی چشم تصور سے) دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس کے پیچھے جکر لگاتا رہتا تھا اور رویا کرتا تھا اور اس کے آنسو کی داڑھی پر بہتے تھے ۔ (ایک روز ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا اے عباس ! کیا آپ کو مغیث کی بریرہ کے ساتھ شدید محبت اور بریرہ کی مغیث سے سخت نفرت پر تعجب نہیں ہوتا؟ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا کاش تم اس سے رجوع کر لو۔ کیونکہ وہ تمہارے بچے کا باپ ہے تو اس نے پوچھا اے اللہ کے رسول ! کیایہ آپ مجھے حکم دے رہے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (نہیں) میں تو صرف سفارش کررہا ہوں ۔ تو بریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا پھر مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← إسحاق بن شاهين ← إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْمُبَارَكِيُّ
Sunan Dar Al Qutni · Zakat al-Fitr Book › A door in the orders of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 2140
