سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 741
741 - حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , نا أَبُو مُعَاوِيَةَ , وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ , قَالَا: نا الْأَعْمَشُ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ هَمَّامٍ , قَالَ: بَالَ جَرِيرٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ , فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ؟ , قَالَ: نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ». قَالَ الْأَعْمَشُ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ؛ لِأَنَّ جَرِيرًا كَانَ إِسْلَامُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ , هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُعَاوِيَةَ , وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَمْرٍو أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ؟ , فَقَالَ: وَمَا يَمْنَعُنِي وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ. [ص:356] وَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يُعْجِبُهُمْ ذَلِكَ لِأَنَّ إِسْلَامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ
ہمام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضوء کیا اور پنے موزوں پر مسح کر لیا۔ ان سے کہا گیا : آپ نے مسح کر لیا ہے ، جبکہ آپ نے تو پیشاب کیا تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں ، میں نے رسول اللہﷺکو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا، پھر وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کر لیا۔ اعمش بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث ابراہیم رحمہ اللہ کو حیرت میں ڈال دیا کرتی تھی، کیونکہ جریر رضی اللہ عنہ تو سورۃ المائدہ کے نزول کے بعد اسلام لائے تھے ۔ یہ ابو معاویہ کی حدیث ہے اور عیسیٰ بن یوسف نے بیان کیا کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا : اےابو عمرو! کیا آپ نے مسح کر لیا؟ حالانکہ آپ نے تو پیشاب کیا ہے ۔ تو انہوں ے فرمایا: مجھے کوئی مانع نہیں ہے ، کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کو اپنے موزوں پر مسح کرتے دیکھا ۔ عبداللہ کے اصحاب کوبھی یہ حدیث حیرت میں ڈالاکرتی تھی، کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے سورۃ لمائدہ کے نزول کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔
هَمَّامٌ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › The door to the anointing over the two socks · Hadith 741
