1780 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ , وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ , قَالَا: نا بُنْدَارٌ , ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ , قَالَا: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , ثنا مَالِكٌ , [ص:411] ح وَثنا ابْنُ صَاعِدٍ , ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ , نا ابْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنِي مَالِكٌ , ح وَحَدَّثَنَا أَبُو رَوْقٍ , نا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَّادٍ , ثنا مَعْنٌ , حَدَّثَنَا مَالِكٌ , ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ , ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ , نا الزَّعْفَرَانِيُّ , قَالَا: نا الشَّافِعِيُّ , ثنا مَالِكٌ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ , عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ , عَمَّنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاةَ الْخَوْفِ , أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَهُ وَطَائِفَةً تُجَاهَ الْعَدُوِّ , فَصَلَّى بِالَّتِي مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ انْصَرَفُوا وَصَفُّوا تُجَاهَ الْعَدُوِّ , وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمُ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ مِنْ صَلَاتِهِ، ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ ". وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ: حَتَّى أَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ , [ص:412] قَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ: بِهَذَا كَانَ يَأْخُذُ مَالِكٌ , وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ: قَالَ لِي مَالِكٌ: أَحَبُّ إِلَيَّ هَذَا ثُمَّ رَجَعَ , قَالَ: يَكُونُ قَضَاؤُهُمْ بَعْدَ السَّلَامِ أَحَبَّ إِلَيَّ. صَحِيحٌ
صالح بن خوات ان صاحب سے روایت کرتے ہیں جہوں نے غزوہ ذات الرقاع کے روز نبیﷺ کے ساتھ نماز خوف اد اکی ( انہوں نے بیان کیا کہ ) ایک جماعت نے آپ ﷺ کے ساتھ صف بنائی جبکہ دوسری جماعت دشمن کے سامنے رہی۔ چنانچہ آپ ﷺ نے اپنے ساتھ والی صف کو ایک رکعت نماز پڑھائی ، پھر آپ کھڑے رہے پھر لوگوں نے اپنی اپنی نماز مکمل کی ۔ پھر وہ واپس چلے گئے اور جا کر دشمن کے سامنے صف بنالی، اور دوسری جماعت ( نماز پڑھنے کے لیے ) آ گئی ، چنانچہ آپ ﷺ نے اپنی نماز کی بقیہ ایک رکعت ان کو پڑھائی پھر آپ بیٹھے رہے اور انہوں نے اپنی اپنی نماز مکمل کی ، پھر آپ ﷺ نے ان کو سلام پھیرا۔ ابن موہب نے یوں بیان کیا: یہاں تک کہ انہوں نے اپنی اپنی نماز مکمل کی، پھر آپ ﷺ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔ ابن مہدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ اسی کو لیا کرتے تھے ۔ ابن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا: میرے نزدیک یہ روایت زیادہ پسندیدہ ہے ، پھر انہوں نے رجوع کر لیا اور فرمایا: سلام کے بعد ان کا نماز مکمل کرنا میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے ۔ یہ صحیح ہے ۔
صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَمَّنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاةَ الْخَوْفِ ← يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ← مَالِكٍ، ← الشَّافِعِیُّ ← الزَّعْفَرَانِيُّ، ← ابْنُ عَيَّاشٍ ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ← مَالِكٍ، ← مَعْنٌ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَّادٍ ← أَبُو رَوْقٍ ← مَالِكٍ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← ابْنُ صَاعِدٍ ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، ← ابْنُ مُبَشِّرٍ ← بُنْدَارٌ ← يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of the Two Feasts › Chapter on the Description of the Prayer of Fear and its Divisions · Hadith 1780