سنن دار القطنی · كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ ‹ بَابٌ فِي جِزْيَةِ الْمَجُوسِ وَمَا رُوِيَ فِي أَحْكَامِهِمْ · حديث 2141
2141 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى , ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ , سَمِعَ بَجَالَةَ , يَقُولُ: [ص:93] كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ فَأَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَبْلَ مَوْتِهِ بِسَنَةٍ: اقْتُلْ كُلَّ سَاحِرٍ , وَفَرِّقُوا بَيْنَ كُلِّ ذِي مُحْرِمٍ مِنَ الْمَجُوسِ وَانْهَوْهُمْ عَنِ الزَّمْزَمَةِ. فَقَتَلْنَا ثَلَاثَ سَوَاحِرَ , وَجَعَلْنَا نُفَرِّقُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ حَرِيمِهِ فِي كِتَابِ اللَّهِ , وَصَنَعَ طَعَامًا كَثِيرًا وَدَعَا الْمَجُوسَ وَعَرَضَ السَّيْفَ عَلَى فَخِذِهِ , فَأَلْقَوْا وَقْرَ بَغْلٍ أَوْ بَغْلَيْنِ مِنْ وَرِقٍ - يَعْنِي مِنْ فِضَّةٍ - وَأَكَلُوا بِغَيْرِ زَمْزَمَةٍ , وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ حَتَّى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ أَهْلِ هَجَرَ»
بجالہ بیان کرتے ہیں کہ احنف بن قیس کے چچا جزء بن معاویہ کا کاتب تھا ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات سے پہلے ایک سال قبل ان کا ایک خط آیا ( جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ) ہر جادو گر کو قتل کر دو، جن مجوسیوں نے اپنے محرم رشتے داروں سے شادیاں کر رکھی ہیں ان میں تفریق کر دو اور انہیں " زمزمہ" سے روک دو ( زمزمہ سے مراد مجوسیوں کے کچھ کلمات تھے جنہیں وہ کھانا کھاتے وقت آہستہ آواز میں پڑھا کرتے تھے ) چنانچہ ہم نے تین جادو گروں کو قتل کیا اور کتاب اللہ کی روشنی میں آدمی اور اس کی محرم بیوی کے درمیان جدائی کا عمل شرو ع کردیا ۔ پھر جزء نے ایک مرتبہ بڑی مقدار میں کھانا تیار کرایا اورتلوار کو اپنی ران پر رکھا اور مجوسیوں کو (کھانے کی )دعویٰ دی ۔ انہوں نے ایک یاد و خچر کے برابر وزن کی چاندی لا کر ڈھیر کر دی اور بغیر " زمزمہ" کےکھانا کھایا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سےجزیہ نہیں لیا تھا ۔ یہاں کہ سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ وصول کیا تھا ( ہجر ایک مقام کانام ہے )
بَجَالَةَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ
Sunan Dar Al Qutni · Zakat al-Fitr Book › A door in the tribute of the Magi and what is narrated in their rulings · Hadith 2141
