284 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ , نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ , حَدَّثَنِي أَبِي , نا ابْنُ الْأَشْجَعِيِّ , نا أَبِي , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ , عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ , قَالَ: أَتَى عُثْمَانُ الْمَقَاعِدَ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ , ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا , وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا , وَرِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا , ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ , ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا يَتَوَضَّأُ , يَا هَؤُلَاءِ أَكَذَلِكَ؟ , قَالُوا: نَعَمْ لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ". عِنْدَهُ صَحِيحٌ إِلَّا التَّأْخِيرُ فِي مَسْحِ الرَّأْسِ فَإِنَّهُ غَيْرُ مَحْفُوظٍ , تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الْأَشْجَعِيِّ , عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَهَذَا اللَّفْظِ. وَرَوَاهُ الْعَدَنِيَّانِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ , وَالْفِرْيَابِيُّ , وَأَبُو أَحْمَدَ , وَأَبُو حُذَيْفَةَ , عَنِ الثَّوْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالُوا كُلُّهُمْ: إِنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ , وَلَمْ يَزِيدُوا عَلَى هَذَا. وَخَالَفَهُمْ وَكِيعٌ رَوَاهُ , عَنِ الثَّوْرِيِّ , عَنْ أَبِي النَّضْرِ , عَنْ أَبِي أَنَسٍ , عَنْ عُثْمَانَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا. كَذَا قَالَ وَكِيعٌ وَأَبُو أَحْمَدَ , عَنِ الثَّوْرِيِّ , عَنْ أَبِي النَّضْرِ , عَنْ أَبِي أَنَسٍ وَهُوَ مَالِكُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ , وَالْمَشْهُورُ عَنِ الثَّوْرِيِّ , عَنْ أَبِي النَّضْرِ , عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ عُثْمَانَ
بسر بن سعد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مقاعد پر آئے ('مقاعد ان دکانوں کو کہا جاتا تھا جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے قریب تھیں بعض نے اسے زینے اور سیڑھی کے معنی میں لیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ مقام ہے جسے لوگوں نے کسی کام کی خاطر بیٹھنے کے لیے مخصوص کیا ہوا تھا) پھر آپ نے وضو کا پانی منگوایا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا ، اپنے ہاتھوں کو تین تین مرتبہ اور اپنے پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا۔ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح وضوء کرتے دیکھا۔ پھر آپ نے صحابہ کی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اے لوگو! کیا اسی طرح ہے؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں ۔ یہ روایت سرکا مسح آخر میں کرنے کے سوا باقی ساری باتیں صحیح ہے، کیونکہ یہ الفاظ معتبر نہیں، ابن اشجعی نے اپنے باپ کے واسطے سے سفیان سے اسی اسناد اور انہی الفاظ کے ساتھ اکیلے نے ہی روایت کیا ہے۔ اسے دو عدنی راویوں ، یعنی عبداللہ بن ولید اور یزید بن ابوحکیم نے روایت کیا ہے، اور فربانی، ابو احمد اور ابوحذیفہ نے بھی اسی اسناد کے ساتھ اسے روایت کیا اور سب نے یہی بیان کیا کہ بلاشبہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضوء کرتے ہوئے اعضائے وضو کو تین تین مرتبہ دھویا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺکو اسی طرح وضوء کرتے دیکھا۔ اور اس پر انہوں نے کوئی اضافہ نہیں کیا۔ وکیع نے ان کے خلاف بیان کیا ہے، انہوں نے امام ثوری رحمہ اللہ، ابونضر اور ابوانس کے واسطے سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے اعضائے وضو کو تین تین مرتبہ دھویا ۔ اسی طرح وکیع اور ابواحمد نے ثوری ، ابو نضر اور ابوانس مالک بن ابی عامر کے واسطے سے بیان کیا ہے۔ اور مشہور سند یہ ہے کہ ثوری رحمہ اللہ نے ابونضر سے، انہوں نے یسر بن سعید سے اور انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › Chapter of what was narrated in urging ritual ablution and inhalation and starting with them is the first ablution · Hadith 284