سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ · حديث 144
144 - نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ , نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ , ثنا وَكِيعٌ , نا الْأَعْمَشُ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ , عَنْ سَلْمَانَ , قَالَ: قَالَ لَهُ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ وَهُوَ يَسْتهْزِيءُ بِهِ: إِنِّي لَأَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْخِرَاءَةَ , قَالَ: أَجَلْ أَمَرَنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنْ لَا نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَلَا نَسْتَدْبِرَهَا , وَلَا نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا , وَلَا نَسْتَكْفِيَ بِدُونِ ثَلَاثِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا عَظْمٌ وَلَا رَجِيعٌ». [ص:84]
سیدنا سلمان رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مشرک نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے صاحب (یعنی نبیﷺ) تمہیں ہر چیز سیکھاتے ہیں، یہاں تک بول و براز کے طریقے بھی۔ تو سلمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں، انہوں نے ہمیں حکم فرمایا ہے کہ ہم (قضائے حاجت کرتے ہوئے ) نہ تو قبلہ کی طرف رخ کریں اور نہ ہی اس کی طرف پیٹھ کریں ، نہ ہم اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کریں اور نہ ہی (استنجا کے لیے ) تین پتھروں سے کم استعمال کریں (اور ان تین پتھروں میں ) ہڈی اور گوبر نہ ہو۔ اختلاف رُواۃ کے ساتھ گزشتہ حدیث ہی کے مثل ہے۔
سَلْمَانَ ← عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← وَكِيعٌ، ← مُحَمَّدُ بْنُ اِسْمَاعِیْلَ الْحَسَّانِیُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › The door to lust · Hadith 144
