سنن دار القطنی · كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِ ‹ باب · حديث 4014
4014 - نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ , حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , [ص:77] عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: وَجَدَتْ حَفْصَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ فِي يَوْمِ عَائِشَةَ , فَقَالَتْ: لَأُخْبِرَنَّهَا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هِيَ عَلَيَّ حَرَامٌ إِنْ قَرَبْتُهَا» , فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ بِذَلِكَ فَأَعْلَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رَسُولَهُ بِذَلِكَ فَعَرَّفَ حَفْصَةَ بَعْضَ مَا قَالَتْ قَالَتْ لَهُ: مَنْ أَخْبَرَكَ؟ , قَالَ: " {نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ} [التحريم: 3] " فَآلَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا , فَأَنْزَلَ اللَّهُ {إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا} [التحريم: 4] الْآيَةَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَسَأَلْتُ عُمَرَ: مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ , فَقَالَ: حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ
سیدنا ابن عبس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے دن ( اپنی لونڈی ) ام ابراہیم کے ساتھ پایا ، تو کہا: میں عائشہ کو بتاؤں گی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میں اس کے قریب جاؤں تو یہ مجھ پر حرام ہے ۔ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتا دی ، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ ﷺ کو اس سے آگاہ فرما دیا، آپ نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ کو ان کی بات بتائی ، تو انہوں نے پوچھا: آپ کو کس نے بتایا ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ( نبانی العلیم الخبیر ) " مجھے اس نے بتایا ہے جو سب کچ جانتا ہے اور خوب باخبر ہے ۔ " چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج سے ایک مہینے کا ایلاء کر لیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : ( ان تتوبا الی اللہ فقد صغت قلوب کما ۔۔ الخ ) " اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرتی ہو ( تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے ) کیونکہ تمہارے دل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں اور اگر نبی (ﷺ) کے مقابلہ میں تم نے باہم جتھہ بندی کی تو جان رکھو کہ اللہ اس کا مولا ہے اور اس کے بعد جبرائیل اور تمام نیک اہل ایمان اور سب ملائکہ اس کے ساتھی اور مدد گار ہیں۔ " سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا : وہ دونوں کون تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے مقابلے میں جتھہ بندی کی؟ تو انہوں نے فرمایا: حفصہ اور عائشہ ( رضی اللہ عنہ ) ۔
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ
Sunan Dar Al Qutni · The book of divorce, divorce, indulgence, and others › Door · Hadith 4014
