سنن دار القطنی · كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِ ‹ باب · حديث 3966
3966 - نا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , نا أَبُو الْجَهْمِ الْعَلَاءُ بْنُ مُوسَى , نا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ , عَنْ نَافِعٍ , [ص:50] أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ , طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً , فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا , فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعُهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ». قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ: أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِهَذَا , وَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلَاثًا فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ , وَعَصَيْتَ اللَّهَ فِيمَا أَمَرَكَ مِنْ طَلَاقِ امْرَأَتِكَ
نافع روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں ایک طلاق دی تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ رجو کریں، پھر اس کے پاک ہونے کا انتظار کریں ، یہاں تک کہ اسے دوسرا حیض آ جائے ، پھر وہ اسے مہلت دیں ، یہاں تک کہ وہ حیض سے پاک ہو جائیں ۔ پھر اگر وہ اسے طلاق دینا چاہیں تو اس سے تعلقات قائم کرنے سے پہلے ہی اسے طلاق دے دیں۔ یہ وہ عدت ہے جس کے مطابق عورتوں کو طلاق دینے کا اللہ نے حکم دیا ہے ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے جب اس کے متعلق پوچھا جاتا تو وہ فرماتے : اگر تو تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ حکم دیا تھا اور اگر تم نے اسے تین طلاقیں دی ہیں تو وہ تجھ پر حرام ہو گئی ہے ، یہاں تک کہ وہ تیرے سوا کسی اور سے نکاح کر لے ۔ اللہ تعالیٰ نے تجھے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا جو حکم دیا ہے ، تم نے اس میں نافرمانی کا رویہ اپنایا ہے ۔
نَافِعٍ ← لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← أَبُو الْجَهْمِ الْعَلَاءُ بْنُ مُوسَى، ← أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ،
Sunan Dar Al Qutni · The book of divorce, divorce, indulgence, and others › Door · Hadith 3966
