3904 - نا ابْنُ صَاعِدٍ , نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , نا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ نَافِعٍ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ , فَقَالَ: «مُرْ عَبْدَ اللَّهِ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ يُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا هَذِهِ فَإِذَا حَاضَتْ أُخْرَى وَطَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا وَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ». وَكَذَلِكَ قَالَ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ , وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ , وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ , وَلَيْثُ بْنُ سَعْدٍ , وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , وَابْنُ جُرَيْجٍ , وَجَابِرٌ , وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ , عَنْ نَافِعٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً. وَكَذَلِكَ قَالَ الزُّهْرِيُّ , عَنْ سَالِمٍ , عَنْ أَبِيهِ , وَيُونُسُ بْنُ جُبَيْرٍ , وَالشَّعْبِيُّ , وَالْحَسَنُ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حیض میں ایک طلاق دی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ عبداللہ نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دے دی ہے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: عبداللہ کو حکم دو کہ اس سے رجوع کر لے ، پھر اسے روکے رکھے ، یہاں تک کہ وہ اس حیض سے پاک ہو جائے ، جب وہ دوسرا حیض گزار کر پاک ہو تو پھر اگر وہ چاہے تو سسے مجامعت سے پہلے اسے طلاق دے دے اور چاہے تو اسے بسا لے ، کیونکہ یہ وہ عدت ہے جس ے مطابق عورتوں کو طلاق دینے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ۔ صالح بن کیسان ، موسیٰ بن عقبہ، اسماعیل بن امیہ، لیث بن سعد ، ابن ابی ذئب ، ابن جریج ، جابر ، اسماعیل بن ابراہیم نے اسی طرح نافع کے واسطے سے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ آپ نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی ۔ اسی طرح زہری ، یونس بن جبیر ، شعبی اور حسن نے سالم سے ان کے والد کے واسطے سے بیان کیا ہے ۔
نَافِعٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ← عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ← ابْنُ صَاعِدٍ
Sunan Dar Al Qutni · The book of divorce, divorce, indulgence, and others › Door · Hadith 3904