سنن دار القطنی · كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ بَابُ الْمَهْرِ · حديث 3702
3702 - نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , نا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ , ثنا حَجَّاجٌ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ , عَنِ الْمُلَاعَنَةِ وَعَنِ السُّنَّةِ فِيهَا عَنْ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ رَجُلًا وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهَا فَتَقْتُلُونَهُ أَمْ كَيْفَ يَصْنَعُ بِهَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي شَأْنِهِمَا [ص:413] مَا ذُكِرَ فِي الْقُرْآنِ مِنْ أَمْرِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ , فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ قَضَى اللَّهُ فِيكَ وَفِي امْرَأَتِكَ» , فَتَلَاعَنَا فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا شَاهِدٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتِ السُّنَّةُ بَعْدُ فِيهِمَا أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ , وَكَانَتْ حَامِلًا فَأَنْكَرَهُ فَكَانَ ابْنُهَا يُدْعَى إِلَى أُمِّهِ ثُمَّ جَرَتِ السُّنَّةُ فِي أَنَّهَا تَرِثُهُ وَيَرِثُ مَا فَرَضَ اللَّهُ لَهُ مِنْهَا
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ لعان اور اس کے مسنون طریقے کے بارے میں سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ایک آدمی اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو ( قابل اعتراض حالت میں ) پاتا ہے اور اسے قتل کر دیتا ہے ، تو کیا آپ ( بدلے میں ) اس کو قتل کر دیں گے ؟ ( اگر قتل کر دیں گے ) تو پھر وہ کیا کرتے ؟ تو اللہ تعالیٰ نے ایسے معاملے میں لعان کے احکام نازل فرما دیے جو قرآن کریم میں مذکور ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: اللہ نے تیرے اور تیری بیوی کے مابین فیصلہ فرما دیا ہے ۔ چنانچہ انہوں نے مسجد میں لعان کیا ۔ ( سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ) میں رسول اللہ کی خدمت میں موجود تھا ۔ اس کے بعد یہ سنت قرار پا گئی کہ لعان کرنے والے مرد و عورت میں جدائی ڈال دی جائے ( یعنی ان کا نکاح ختم ہو جائے گا ) وہ عورت حاملہ تھی ، انصاری نے اس بچے کا انکار کر دیا تھا ( کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے ) چنانچہ وہ اپنی ماں کی نسبت سے پکارا جاتا تھا ۔ پھر یہی طریقہ رائج ہو گیا کہ عورت اس بچے کی وارث ہو گی اور بچہ اس عورت کا وارث ہو گا۔
السُّنَّةِ فِيهَا ← الْمُلَاعَنَةِ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← حجاج، ← يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · The Marriage Book › Dowry door · Hadith 3702
