4267 - نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ , نا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ , قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ , يَقُولُ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَمْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَارِثَةَ وَهُوَ أَبُو الرِّجَالِ , عَنْ عَمْرَةَ , [ص:247] أَنَّ عَائِشَةَ أَصَابَهَا مَرَضٌ وَأَنَّ بَعْضَ بَنِي أَخِيهَا ذَكَرُوا شَكْوَاهَا لِرَجُلٍ مِنَ الزُّطِّ يَتَطَبَّبُ , وَأَنَّهُ قَالَ لَهُمْ: إِنَّكُمْ لَتَذْكُرُونَ امْرَأَةً مَسْحُورَةً سَحَرَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا فِي حِجْرِ الْجَارِيَةِ الْآنَ صَبِيُّ قَدْ بَالَ فِي حِجْرِهَا , فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِعَائِشَةَ , فَقَالَتِ: «ادْعُوا لِي فُلَانَةَ» لَجَارِيَةٍ لَهَا , فَقَالُوا: فِي حِجْرِهَا الْآنَ صَبِيُّ لَهُمْ قَدْ بَالَ فِي حِجْرِهَا , فَقَالَتِ: «ائْتُونِي بِهَا» فَأُتِيَتْ بِهَا , فَقَالَتْ: «سَحَرْتِينِي؟» , قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَتْ: «لِمَهْ؟» , قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أُعْتَقَ , وَكَانَتْ عَائِشَةُ أَعْتَقَتْهَا عَنْ دُبُرٍ مِنْهَا , فَقَالَتْ: «إِنَّ لِلَّهِ عَلَيَّ أَنْ لَا تُعْتَقِي أَبَدًا , انْظُرُوا أَسْوَأَ الْعَرَبِ مَلَكَةً فَبِيعُوهَا مِنْهُمْ» , وَاشْتَرَتْ بِثَمَنِهَا جَارِيَةً فَأَعْتَقَتْهَا
عمرہ روایت کرتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئیں ، تو ان کے کسی بھانجے نے قبیلہ زُط کے ایک طبیب سے بات کی تو اس نے کہا: تم ایک سحر زدہ عورت کی بات کر رہے ہو جس پر اس کی ایک لونڈی نے جادو کیا ہے اور اس وقت اس لونڈی کی گود میں ایک بچہ ہے جس نے اس کی گود میں پیشاب کر دیا ہے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا تو اپ نے اپنی ایک لونڈی کے متعلق فرمایا: فلاں کو میرے پاس لاؤ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی گود میں بچہ پیشاب کئے ہوئے ہے ۔ تو آپ نے فرمایا: اسے میرے پاس لاؤ۔ چنانچہ اسے لایا گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا : تم نے مجھ پر جادو کیا ہے ؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے پوچھا : کیو؟ اس نے کہا: میں آزاد ہونا چاہتی تھی ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے اسے مدبرہ کر رکھا تھا۔ تو آپ نے فرمایا: اللہ کی عظمت کی قسم ! تجھے ہر گز آزاد نہ کیا جائے ( پھر آپ نے فرمایا: ) عرب کا بد ترین مالک دیکھو اور اسے اس کے ہاں فروخت کر دو۔ اور آپ نے اس کی قیمت سے ایل لونڈی خرید کر آزاد کر دی۔
عَمْرَةَ ← ابْنُ عَمْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَارِثَةَ وَهُوَ أَبُو الرِّجَالِ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ