سنن دار القطنی · 17-باب الظاء ‹ باب · حديث 4074
4074 - نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ , نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ , نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى , نا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ , أَخْبَرَنِي أَبِي , عَنْ جَدِّي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ , فَقَالَ: «لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ , وَالْمَرْأَةُ تَرِثُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا وَمَالِهِ , وَهُوَ يَرِثُ مِنْ دِيَتِهَا وَمَالِهَا مَا لَمْ يَقْتُلْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ عَمْدًا , فَإِنْ قَتَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ عَمْدًا لَمْ تَرِثْ مِنْ دِيَتِهِ وَمَالِهِ شَيْئًا , وَإِنْ قَتَلَ صَاحِبَهُ خَطَأً وَرِثَ مِنْ مَالِهِ وَلَمْ تَرِثْ مِنْ دِيَتِهِ». [ص:128] مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے روز کھڑے ہوئے اور فرمایا: دو مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے ، عورت اپنے خاوند کی دیت اور مال میں وارث ہوگی ،اور خاوند اپنی بیوی کی دیت اور مال کا وارث ہو گا، بشرطیکہ دونوں میں سے کوئی دوسرے کو جان بوجھ کر قتل نہ کرے ۔ لیکن اگر ان میں سے کوئی اپنے شریک حیات کو عمداً قتل کر دے تو وہ اس کی دیت اور مال کا وارث نہیں ہو گا اور اگر غلطی سے قتل ہو جائے تو مال کا وارث ہو گا لیکن دیت کا نہیں ۔ محمد بن سعد طائفی ثقہ راوی ہے ۔
جَدِّي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، ← أَبِي ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ← حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Surplus › Door · Hadith 4074
