سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ إِمَامَةِ جَبْرَائِيلَ · حديث 1022
1022 - ثنا أَبُو طَالِبِ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ طَالِبٍ ثنا أَبُو حَمْزَةَ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَنَاقٍ الْفَرَّاءُ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جِدَارٍ , ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ , " أَنَّ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ وَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ لِلنَّاسِ بِالصَّلَاةِ حِينَ فُرِضَتْ عَلَيْهِمْ , فَقَامَ جَبْرَائِيلُ أَمَامَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامُوا النَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لَا يَجْهَرُ فِيهَا بِقِرَاءَةٍ يَأْتَمُّ النَّاسُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَبْرَائِيلَ , ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا دَخَلَ وَقْتُ الْعَصْرِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لَا يَجْهَرُ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ يَأْتَمُّ الْمُسْلِمُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَبْرَائِيلَ , ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا وَجَبَتِ الشَّمْسُ صَلَّى بِهِمْ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِي رَكْعَتَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلَا يَجْهَرُ فِي الثَّالِثَةِ , ثُمَّ أَمْهَلَهُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِي الْأُولَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلَا يَجْهَرُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ , ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ ". [ص:490]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام مکہ میں نبیﷺ کے پاس آئے جس وقت سورج ڈھل چکا تھا اور آپ سے کہا کہ جب نماز کا وقت ہو جائے تو لوگوں کو نماز میں (بلانے کے لیے ) اذان کہیں۔ پھر جبرائیل علیہ السلام نبیﷺ کے آگے کھڑے ہو گئے اور لوگ رسول اللہﷺ کے پیچھے کھڑے ہو گئے ۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر جبرائیل علیہ السلام نے چار رکعات نماز پڑھائی اور ان میں اونچی آواز سے قرآت نہی کی ۔ لوگ رسول اللہﷺ کی اقتداء کر رہے تھے اور رسول اللہﷺ جبرائیل علیہ السلام کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے تھے ۔ پھر انہوں نے آپﷺ کو جانے دیا، یہاں تک کہ جب عصر کا وقت آیا جبرائیل علیہ السلام نے لوگوں کو چار رکعات نماز پڑھائی اور ان میں بھی اونچی آواز سے قرآت نہیں کی۔ مسلمان رسول اللہﷺ کی اقتداء کر رہے تھے اور رسول اللہﷺ جبرائیل علیہ السلام کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے تھے ۔ پھر انہوں نے آپﷺ کو جانے دیا ، یہاں تک کہ جب سورج غروب ہو گیا تو انہوں نے لوگوں کو تین رکعات نماز پڑھائی اور پہلی دو رکعات میں اونچی آواز سے قرآت کی اور تیسری رکعت میں اونچی آواز نہین نکالی، پھر انہوں نے آپﷺ کو جانے دیا۔ یہاں تک کہ جب رات کا ایک تہائی حصہ گزر گیا تو لوگوں کو چار رکعات نماز پڑھائی، پہلی دو رکعتوں میں با آواز بلند قرآت کی اور دوسری دو رکعتوں میں اونچی آواز سے قرآت نہیں کی، پھر انہوں نے آپﷺ کو جانے دیا۔ یہاں تک کہ جب فجر طلوع ہوئی تو انہیں دو رکعات نماز پڑھائی اور ان دونوںرکعتوں میں با آواز بلند قرآت کی ۔
أَنَسٍ أَنَّ جَبْرَائِيلَ أَتَى النَّبِيَّ بِمَكَّةَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ ← قَتَادَةَ ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جِدَارٍ، ← أَبُو حَمْزَةَ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَنَاقٍ الْفَرَّاءُ ← أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ طَالِبٍ
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The door of the Imamate of Gabriel · Hadith 1022
