سنن دار القطنی · الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ ‹ باب · حديث 4708
4708 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ , نا عَمِّي , نا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ , أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ: غَزَوْنَا فَجُعْنَا حَتَّى إِنَّا نَقْسِمُ التَّمْرَةَ وَالتَّمْرَتَيْنِ فَبَيْنَمَا نَحْنُ عَلَى شَطِّ الْبَحْرِ إِذْ رَمَى الْبَحْرُ بِحُوتٍ مَيِّتَةٍ فَأَقْطَعَ النَّاسُ مِنْهُ مَا شَاءُوا مِنْ شَحْمٍ وَلَحْمٍ وَهُوَ مِثْلُ الضَّرْبِ , فَبَلَغَنِي أَنَّ النَّاسَ لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرُوهُ , فَقَالَ لَهُمْ: «أَمَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟». قَالَ: وَأَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ نَافِعٍ , قَالَ: لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرُوهُ , فَقَالَ: «هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟» , فَقَالُوا: نَعَمْ , فَأَعْطُوهُ مِنْهُ فَأَكَلَهُ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں تھے کہ ہمیں بھوک لگ گئی ، یہاں تک کہ ہم نے ایک ایک دو دو کھجوریں ( آپس میں ) تقسیم کیں ۔ اس کیفیت میں ہم سمندر کنارے گئے تو دیکھا کہ سمندر نے ایک مردہ مچھلی باہر نکال پھینکی ۔ لوگوں نے جتنا چاہا چربی اور گوشت کاٹ لیا، وہ مچھلی پہاڑ کے مانند ( بڑی ) تھی ۔ مجھے پتہ چلا کہ جب لوگ واپس رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو بتلایا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس اس کا کچھ حصہ ہے ؟ مجھے مخرمہ بن بکیر نے اپنے والد کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے نافع سے روایت کیا ، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو بتلایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس اس کا کچھ حصہ ہے ؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ چنانچہ انہوں نے اپ کو اس میں سے کچھ حصہ دیا ، تو آپ نے اسے کھا لیا۔
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← عَمِّي، ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ، ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · Fish, carcasses, food and so on › Door · Hadith 4708
