4332 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ , نا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى , نا أَبُو هِلَالٍ , نا غَالِبٌ , عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ , عَنْ أَبِي رَافِعٍ , قَالَ: قَالَتْ مَوْلَاتِي: لَأُفَرِّقَنَّ بَيْنَكَ وَبَيْنَ امْرَأَتِكَ وَكُلُّ مَالٍ لَهَا فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ , وَهِيَ يَوْمًا يَهُودِيَّةٌ وَيَوْمًا نَصْرَانِيَّةٌ وَيَوْمًا مَجُوسِيَّةٌ إِنْ لَمْ تُفَرِّقْ بَيْنَكَ وَبَيْنَ امْرَأَتِكَ , قَالَ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أُمِّ سَلَمَةَ , فَقُلْتُ: إِنَّ مَوْلَاتِي تُرِيدُ أَنْ تُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ امْرَأَتِي , فَقَالَتِ: انْطَلِقْ إِلَى مَوْلَاتِكَ فَقُلْ لَهَا: إِنَّ هَذَا لَا يَحِلُّ لَكِ , قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَيْهَا , قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ فَجَاءَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْبَابِ فَقَالَ: هَاهُنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ , فَقَالَتْ: إِنِّي جَعَلْتُ كُلَّ مَالٍ لِي فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ , قَالَ: فَمَا تَأْكُلِينَ؟ , قَالَتْ: وَقُلْتُ: وَأَنَا يَوْمًا يَهُودِيَّةٌ وَيَوْمًا نَصْرَانِيَّةٌ وَيَوْمًا مَجُوسِيَّةٌ , قَالَ: إِنَّ تَهَوَّدْتِ قُتِلْتِ وَإِنْ تَنَصَّرْتِ قُتِلْتِ وَإِنْ تَمَجِّسْتِ قُتِلْتِ , قَالَتْ: فَمَا تَأْمُرُنِي , قَالَ: «تُكَفِّرِي يَمِينَكِ وَتَجْمَعِينَ بَيْنَ فَتَاكِ وَفَتَاتِكِ»
ابورافع بیان کرتے ہیں کہ میری مالکن نے کہا: میں تجھے اور تیری بیوی کو الگ کر کے رہوں گی، اور اگر تو نے اپنے اور اپنی بیوی کے درمیان جدائی نہ کی (یعنی اسے طلاق نہ دی) تو میرا تمام مال کعبے کے خزانے میں ہو گا (یعنی وقف ہوگا اور وہ ایک دن یہودیہ ہوگی، دوسرے دن عیسائیہ اور اگلے دن مجوسیہ۔ ابورافع کہتے ہیں کہ میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میری مالکن مجھے اور میری بیوی کو جدا کرنا چاہتی ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: اپنی مالکن کے پاس جاؤ اور اسے کہو کہ یہ تمہارے لیے حلال نہیں ہے ۔ راوی کہتے ہیں کہ میں اس کے پاس گیا ( اور اسے جا کر بتلایا)۔ پھر میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں بھی اس بات سے آگاہ کیا اور وہ تشریف لائے، جب دروازے پر پہنچے تو کہا: کیا یہاں ہاروت و ماروت ہے؟ اس نے کہا: یقینا میں اپنا سارا مال کعبے کے خزانے کے لیے وقف کر چکی ہوں۔ انہوں نے پوچھا: پھر تم کھاؤ گی کیا؟ اس نے کہا: بس میں کہہ چکی ہوں کہ ( اگر اس نے ایسا نہ کیا تو ) میں ایک دن یہود یہ ہوں گی ، ایک دن عیسائیہ اور ایک دن مجوسیہ۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تو یہودی، عیسائیہ یا مجوسیدہ ہو گئی تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا(کیونکہ مرتد کی سزامل ہے)۔ اس نے کہا: پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو اور اپنے غلام اور لونڈی کو دوبارہ ملا دو۔
أَبِي رَافِعٍ ← بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ ← غَالِبٍ ← أَبُو هِلَالٍ؛ ← الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،