سنن دار القطنی · خَبَرُ الْوَاحِدِ يُوجِبُ الْعَمَلَ ‹ باب · حديث 4305
4305 - نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ , نا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْأَزْدِيُّ , نا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ , نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَبَّانَ , نا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ: " كَانَ أَبُو طَلْحَةَ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَسُهَيْلُ بْنُ بَيْضَاءَ عِنْدَ أَبِي طَلْحَةَ يَشْرَبُونَ مِنْ شَرَابِ تَمْرٍ وَبُسْرٍ , أَوْ قَالَ: رُطَبٍ وَأَنَا أَسْقِيهِمْ مِنَ الشَّرَابِ حَتَّى كَادَ يَأْخُذُ مِنْهُمْ فَمَرَّ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ , فَقَالَ: أَلَا هَلْ عَلِمْتُمْ أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟ , فَقَالُوا: يَا أَنَسُ اكْفِ مَا فِي إِنَائِكَ , وَمَا قَالُوا: حَتَّى نَتَبَيَّنَ , قَالَ: فَكَفَأْتُهُ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ , وَهُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ: هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ خَبَرَ الْوَاحِدِ يُوجِبُ الْعَمَلَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابی بن کعب اور سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے ہاں خشک و تر کھجور کی شراب پی رہے تھے اور میں انہیں پلا رہا تھا ، قریب تھا کہ وہ مجھے سے جام پکڑ لیتے ، اتنے میں ایک مسلمان آیا اور اس نے کہا: خبردار ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ شراب حرام ہو چکی ہے ؟ انہوں نے کہا: اے انس ! جو برتن میں ہے ، اسے انڈیل دو۔ ( یعنی ) انہوں نے یہ نہیں کہا کہ پہلے ہم یقین کر لیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے وہ شراب انڈیل دی۔ ابو عبداللہ عبید اللہ بن عبدالصمد بن مہتدی باللہ کہتے ہیں : یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ خبر واحد عمل کو واجب کر دیتی ہے ۔
أَنَسٍ، ← حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، ← سليمان بن حبان ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ
Sunan Dar Al Qutni · The news of the one must do › Door · Hadith 4305
