سنن دار القطنی · 17-باب الظاء ‹ باب · حديث 4142
4142 - نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ , نا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَهْدِيٍّ , حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ , نا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ , عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ , قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ شِهَابٍ الزُّهْرِيَّ عَنِ الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ , فَقَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ , وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , وَقَبِيصَةُ بْنُ ذُؤَيْبٍ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَضَى «أَنَّ الْجَدَّ يُقَاسِمُ الْإِخْوَةَ لِلْأَبِ وَالْأُمِّ وَالْإِخْوَةَ لِلْأَبِ مَا كَانَتِ الْمُقَاسَمَةُ خَيْرًا لَهُ مِنْ ثُلُثِ الْمَالِ , فَإِنْ كَثُرَ الْإِخْوَةُ فَأَعْطَى الْجَدَّ الثُّلُثَ , وَكَانَ لِلْإِخْوَةِ مَا بَقِيَ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ , وَقَضَى أَنَّ بَنِي الْأَبِ وَالْأُمِّ هُمْ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنْ بَنِي الْأَبِ ذُكُورِهِمْ أَنَّ بَنِي الْأَبِ يُقَاسِمُونَ الْجَدَّ بِبَنِي الْأَبِ وَالْأُمِّ فَيَرُدُّونَ عَلَيْهِمْ , وَلَا يَكُونُ لِبَنِي الْأَبِ شَيْءٌ مَعَ بَنِي الْأَبِ وَالْأُمِّ إِلَّا أَنْ يَكُونَ بَنُو الْأَبِ يَرُدُّونَ عَلَى بَنَاتِ الْأَبِ وَالْأُمِّ , فَإِنْ بَقِيَ شَيْءٌ بَعْدَ فَرَائِضِ بَنَاتِ الْأَبِ وَالْأُمِّ فَهُوَ لِلْأُخُوَّةِ مِنَ الْأَبِ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ»
یونس بن زید بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے دادے اور حقیقی بھائیوں ( کے وراثت میں حصے ) کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے سعید بن مسیب ، عبید اللہ بن عبداللہ اور قبیصۃ بن ذؤیب نے بیان کیا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دادے کو حقیقی اور علاتی بھائیوں کا شریک قرار دیا ، جب ایک تہائی سے زیادہ حصہ اسے ملتا ہو، اور بھائی زیادہ ہونے کی صورت میں انہوں نے دادے کے لیے ایک تہائی قرار دیا اور باقی کا بھائیوں کے مابین للذکر مثل حظ الانثیین کے مطابق قرار دیا ۔ آپ نے حقیقی بھائیوں کو علاتی بھائیوں کی نسبت قریبی قرار دیا ، البتہ علاتی بھائی دادے کی موجودگی میں حقیقی بھائیوں کے ساتھ حصے دار ہوں گے۔ حقیقی بھائیوں کی موجودگی میں علاتی بھائیوں کا حصہ نہیں ہے ۔ سوائے اس صورت کے کہ وہ حقیقی بہنوں کے ساتھ حصے دار ہو جائیں ، اس طرح کہ حقیقی بنہوں کا حصہ ادا کرنے کے بعد جو بچ جائے وہ علاتی بھائیوں میں للذکر مثل حظ الانثیین کے مطابق تقسیم ہو گا۔
الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ ← سَأَلْتُ ابْنَ شِهَابٍ الزُّهْرِيَّ ← يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ← عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ، ← عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ ← الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَهْدِيُّ ← علي بن محمد المصري،
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Surplus › Door · Hadith 4142
