سنن دار القطنی · كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ ‹ باب · حديث 3506
3506 - نا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ , نا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ , نا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , نا يُونُسُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ , [ص:302] عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ , قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَايِعُونِي أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا , وَلَا تَسْرِقُوا , وَلَا تَزْنُوا , وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ , وَلَا تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ , وَلَا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ , فَمَنَ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ , وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ , وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ , إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ , وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ»
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ہم سے فرمایا: مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے،اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، نہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے بہتان گھڑو گے (یعنی جس کی کوئی حقیقت ہی نہ ہو)، نیکی کے کاموں میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو (اس بیعت کو) پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، جو کسی جرم کا مرتکب ہوا اور اسے اس کی سزا مل گئی تو وہ سزا اس کا کفارہ بن جائے گی اور جس نے کوئی گناہ کیا لیکن اللہ نے اس کو پوشیدہ رکھا تو اس کا معاملہ اللہ عزوجل کے سپرد ہے چاہے تو اسے سزا دے اور چاہے تو درگذر فرما دے۔
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← أَبِي إِدْرِيسَ {ص:155}، ← الزُّهْرِيِّ، ← يُونُسَ ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ← عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Hudud, Diyat and Others › Door · Hadith 3506
