سنن دار القطنی · كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ ‹ باب · حديث 3482
3482 - نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ , نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ , نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أنا مَعْمَرٌ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لَهُمْ كِتَابًا: «فِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ , وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ , وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ , وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ مِنَ الْإِبِلِ , وَفِي الْأَنْفِ إِذَا أُوعِيَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ , وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ , وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ , وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا [ص:293] هُنَالِكَ مِنْ أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ عَشْرٌ عَشْرٌ»
عبداللہ بن ابو بکر اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ان کے لیے ایک تحریر لکھی: جس زخم سے ہڈی دکھائی دینے لگے اس میں پانچ اونٹ ہیں، جو زخم دماغ کے مغز تک پہنچ جائے اس میں تہائی دیت ہے، جس زخم سے ہڈی سرک جائے اس میں پندرہ اونٹ ہیں، آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں، ناک جب جڑ سے کاٹ دی جائے اس میں پوری دیت ہے، دانت میں پانچ اونٹ ہیں، پاؤں میں پچاس اونٹ ہیں، ہاتھوں اور پاؤں کی ہر انگلی میں دس اونٹ ہیں۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَبْدُ اللہِ بْنُ اَبِیْ بَکْرِ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Hudud, Diyat and Others › Door · Hadith 3482
