3460 - نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ , نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ , عَنْ مَكْحُولٍ , عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ , عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: «فِي الدَّامِيَةِ بَعِيرٌ , وَفِي الْبَاضِعَةِ بَعِيرَانِ , وَفِي الْمُتَلَاحِمَةِ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْإِبِلِ , وَفِي السَّمْحَاقِ أَرْبَعٌ , وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ , وَفِي الْهَاشِمَةِ عَشْرٌ , وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسُ عَشْرَةَ , وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ , وَفِي الرَّجُلِ يُضْرَبُ حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ , أَوْ يُضْرَبُ حَتَّى يَغْنَ وَلَا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ , أَوْ حَتَّى يُنَحَ فَلَا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ , وَفِي جَفْنِ الْعَيْنِ رُبْعُ الدِّيَةِ , وَفِي حَلَمَةِ الثَّدْيِ رُبْعُ الدِّيَةِ»
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جو چوٹ خون بہا دے اس کی دیت ایک اونٹ ہے، جس چوٹ سے خون جم جائے اس میں دو اونٹ ہیں، جو چوٹ گوشت کو پار کر جائے اس میں تین اونٹ ہیں، جو چوٹ ہڈی کی کھال کو متاثر کرے اس میں چار اونٹ ہیں، جس چوٹ سے ہڈی دکھائی دینے لگے ( لیکن ہڈی ٹوٹے نہیں) تو اس میں پانچ اونٹ ہیں، جس چوٹ سے ہڈی ٹوٹ جائے اس میں دس اونٹ ہیں، جس چوٹ میں ہڈی ٹوٹ کر اپنی جگہ سے سرک جائے اس میں پندرہ اونٹ ہیں، اگر (زخم) پیٹ کے اندر پہنچ جائے تو اس میں تہائی دیت ہے، اگر کسی آدمی کو ایسی چوٹ پہنچائی جائے جس سے اس کی عقل جاتی رہے وہ ناقابل فہم اشعار یا باتیں کرنے لگے تواس میں پوری دیت ہے، آنکھ کے گڑھے کو نقصان پہنچانے کی صورت میں چوتھائی دیت ہے اور پستان کے سرے کو نقصان پہنچانے کی صورت میں چوتھائی دیت ہے۔
قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ: ← مَكْحُولٌ ← مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ