سنن دار القطنی · كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ ‹ باب · حديث 3267
3267 - نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ , نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ , عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: مَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ بِمَجْنُونَةِ بَنِي فُلَانٍ قَدْ زَنَتْ , فَأَمَرَ عُمَرُ بِرَجْمِهَا , فَرَدَّهَا عَلِيُّ , وَقَالَ لِعُمَرَ: أَمَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: «رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ , عَنِ الْمَجْنُونِ الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ , [ص:164] وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ , وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ» , قَالَ: صَدَقْتَ , فَخَلَّى عَنْهَا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فلاں قبیلے کی ایک پاگل عورت کے پاس سے گزرے، اس نے زنا کیا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے رجم کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے واپس کر دیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : تین افراد سے قلم اٹھالیا گیا ہے : (1) جس کی عقل پر پاگل پن غالب آ جائے ( 2 ) سویا ہوا شخص ، یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، اور ( 3 ) بچہ ، یہاں تک کے وہ بالغ ہو جائے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : آپ نے سچ کہا، پھر انہوں نے اس عورت کو جانے دیا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي ظَبْيَانَ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Hudud, Diyat and Others › Door · Hadith 3267
