3226 - نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ , نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ , نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ , أنا يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ [ص:134] ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , نا أَبُو السَّائِبِ , نا يَزِيدُ , أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ , عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا: «لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ لَمَسْتَ» , فَقَالَ: لَا , قَالَ: «فَكَذَا؟» , قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: «فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ». وَقَالَ ابْنُ سِنَانٍ: «لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ» , قَالَ: لَا , فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفَعَلْتَ كَذَا؟» لَا يُكَنِّي , قَالَ: نَعَمْ , فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر زنا کا اعتراف کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: شاید کہ تم نے بوس و کنار کیا ہے؟ یا تم نے محض ) چھوا ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اس سے پوچھا: تو پھر ( زنا کیا ہے)؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ تب آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے حکم دیا تو اسے رجم کر دیا گیا۔ اب سنان نے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے: شاید کہ تو نے بوس و کنار کیا ہے، یا آنکھ مٹکا کیا ہے، یا صرف آنکھ بھر کے دیکھا ہے؟ اسے نے کہا: نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے پوچھا: کیا تو نے ایسے کیا ہے ( یعنی زنا کیا ہے)؟ اس نے کہا: جی ہاں ۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے حکم دیا: تو اسے رجم کر دیا گیا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← يَزِيدُ: ← أبو السائب، ← وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ← يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ [ص:134] ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ