سنن دار القطنی · كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ ‹ باب · حديث 3195
3195 - نا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْعَبْدِ , وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ , قَالَا: نا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ , نا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى , نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ , عَنْ إِسْرَائِيلَ , عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ , عَنْ عِكْرِمَةَ , نا ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ أَعْمَى كَانَتْ لَهُ أُمُّ وَلَدٍ تَشْتُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقَعُ فِيهِ فَيَنْهَاهَا فَلَا تَنْتَهِي وَيَزْجُرُهَا فَلَا تَنْزَجِرُ , فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ جَعَلَتْ تَقَعُ فِي النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَشْتُمُهُ فَقَتَلَهَا , فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَامَ الْأَعْمَى , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا صَاحِبُهَا , كَانَتْ تَشْتُمُكَ وَتَقَعُ فِيكَ فَأَنْهَاهَا فَلَا تَنْتَهِي وَأَزْجُرُهَا فَلَا تَنْزَجِرُ , وَلِيَ مِنْهَا ابْنَانِ مِثْلَ اللُّؤْلُؤَتَيْنِ , وَكَانَتْ بِي رَفِيقَةً , فَلَمَّا كَانَ الْبَارِحَةُ [ص:118] جَعَلَتْ تَشْتُمُكَ وَتَقَعُ فِيكَ فَقَتَلْتُهَا , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ»
سیدنا اب عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک نابینے کی ام ولد تھی جو نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی سب و شتم کیا کرتی اور آپ کو برا بھلا کہتی تھی۔ وہ اسے منع کرتا مگر وہ باز نہ آتی، وہ اسے ڈانٹتا مگر اس پر ڈانٹ کا کوئی اثر نہ ہوتا۔ ایک رات جب وہ نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو برا بھلا کہہ رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو سب و شتم کر رہی تھی تو اس آدمی نے اسے قتل کر دیا۔ صبح ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے اس واقعہ کا تذکرہ کیا گیا۔ نابینا کھڑا ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اس کا مالک ہوں، یہ آپ کو سب و شتم کرتی اور آپ کو برا بھلا کہا کرتی تھی، میں اسے منع کرتا مگر وہ باز نہ آتی میں اسے ڈانٹتا مگر اس پر ڈانٹ کا کوئی اثر نہ ہوتا تھا۔ میرے اس سے دو موتیوں جیسے بیٹے ہیں ، حالانکہ وہ میرے ساتھ اچھا سلوک کرتی تھی ( لیکن آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی گستاخی مجھ سے برداشت نہ ہو پاتی تھی ) ۔ چنانچہ کل رات اس نے جب آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو سب و شتم کیا اور برا بھلا گہا، تو میں نے اسے قتل کر دیا۔ نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: گواہ رہو، اس کا خون رائیگاں ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← عُثْمَانَ الشَّحَّامِ، ← اِسْرَائِیْلُ ← إسماعيل بن جعفرٍ المدني، ← عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ← أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ← عَليّ بن الحسن بْنِ الْعَبْدِ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Hudud, Diyat and Others › Door · Hadith 3195
