سنن دار القطنی · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 3075
3075 - ثنا أَبُو طَالِبٍ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ , نا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ الْفَرَائِضِيُّ , نا الْحُنَيْنِيُّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , نا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا اعْتِرَاضَ , وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ , وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ , فَمَنِ ابْتَاعَهَا [ص:48] بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ إِذَا حَلَبَهَا بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ , إِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا , وَإِنْ سَخِطَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ». تَابَعَهُ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ سَالِمٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي الْمُصَرَّاةِ. حَدَّثَ عَنْهُ دَاوُدُ بْنُ عِيسَى , وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ: عَنِ الْحَكَمِ , عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ عَلِيٍّ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ أَبُو شَيْبَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَقَالَ شُعْبَةُ: عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کثیر بن عبد اللہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہ کوئی " جلب" ہے نہ " جنب" ہے اور نہ ہی ہی اعتراض ہے ۔ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے تجارت نہ کرے اونٹ اور بکری کا دودھ مت رکو اور جو شخص اس کو خریدے اور اسکا دودھ نکال لے تو اس کے بعد اسے دو صورتوں میں سے ایک کا اختیار حاصل ہے (یعنی) اگر وہ خوش ہے تو اس جانور کو رکھ لے اور اگر وہ نا خوش ہے تو اسے واپس کر دے اور (اس کے ساتھ ) کھجوروں کا ایک صاع بھی ادا کرے (یہ صورتیں زکاۃ میں ہوتی ہیں جلب کاملطب ہے کھینچنا یعنی زکوۃ اکٹھی کرنے والے کا یہ قطعاً روا نہیں ہے کہ وہ اپنا مرکز کسی ایسی جگہ کو بنا لے جہاں مالکوں کو اپنے جانور کھینچ کر لانا پڑیں اور وہ مشقت اٹھاتے پھریں اور اسی طرح مالکوں کے لیے بھی نہیں کہ وہ زکاۃ کی وصولی کرنے والے آدمی کا سن کر اپنے جانور اپنے پڑاؤ سے دور لے جائیں اور پھر وہ انہیں ڈھونڈتا پھرے، ان کے اس عمل کو "جنب " کہتے ہیں جنب کا معنی ہے پہلو تہی کرنا اور دور ہونا ) عاصم بن عبداللہ نے " مصراۃ" کے بارے میں اس کی موافقت کی ہے انہوں نے سالم سے اور انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔ داؤد بن عیسیٰ نے بھی ان سے بیان کیا اور حسن بن عمارہ نے اس کی سند کو یوں بیان کیا ہے کہ انہوں نے حکم سے روایت کیا انہوں نے ابن ابی لیٰ سے روایت کیا انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ۔ ابو شیبہ نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا اور شعبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی سے بیان کیا ۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← الْحُنَيْنِيُّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ الْفَرَائِضِيُّ ← أَبُو طَالِبِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Sales › Door · Hadith 3075
