2968 - ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , نا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ , وَأَبُو الْأَزْهَرِ , قَالَ: نا رَوْحٌ , نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ , عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ إِلَّا الْوَالِدُ مِنْ وَلَدِهِ , وَالْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ». تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ , وَعَبْدُ الْوَارِثِ , عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ , وَرَوَاهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ , وَالْحَجَّاجُ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَائِدِ فِي هِبَتِهِ دُونَ ذِكْرِ الْوَالِدِ يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ. وَرَوَاهُ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ , عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوَالِدُ يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ
عمروبن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی آدمی اپنی ہبہ (عطیہ) کی ہوئی چیز کو واپس نہیں لے سکتا ۔ البتہ والد اپنی اولاد سے واپس لے سکتا ہے ار اپنی ہبہ کی ہوئی چیز کو واپس لینے والا اس کتے کے جیسا ہے جو اپنی قے کو چاٹ لیتا ہے ۔ ابراہیم بن طہمان اور عبدالوارث نے عامر الاحول سے روایت کرتے ہوئے اس کی موافقت کی ہے اور اسے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بھی روایت کیا ہے اور حجاج نے عمرو بن شعیب سے انہوں نے اپنے باپ سے اور انہوں نے اپنے دادا کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی ہبہ کی ہوئی چیز کو واپس لینے والے کے بارے میں روایت کیا ہے اور اس میں اس بات کا تذکرہ نہیں ہے کہ والد اپنی ہبہ کی ہوئی چیز واپس لے سکتا ہے ۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← عَامِرٌ الْأَحْوَلُ، ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← رَوْحٌ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ وَأَبُو الْأَزْهَرِ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،