2960 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ , وَآخَرُونَ قَالُوا: نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ , نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ , عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ , قَالَ: [ص:455] سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ , فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ , وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ , وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى , مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ , أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ , لَا تُنْفِقُ الْمَرْأَةُ شَيْئًا مِنْ بَيْتِهَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا» , قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الطَّعَامُ؟ قَالَ: «ذَاكَ أَفْضَلُ أَمْوَالِنَا» , ثُمَّ قَالَ: «الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ , وَالْمِنْحَةُ مَرْدُودَةٌ , وَالدَّيْنُ مَقْضِيُّ , وَالزَّعِيمُ غَارِمٌ»
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے حجتہ الوداع کے خطبے میں فرماتے سنا : یقیناً اللہ تعالیٰ نے ہر حصلی اللہ علیہ وسلم دار کو اس کا حق دے دیا ہے لہذا وارث کے حق میں وصیت نہیں ہو گی ، بچہ اسی کو ملے گا جس کے بستر پر پیدا ہوا اور بدکار کے لیے پتھر ہیں (یعنی زنا کرنے والے کو سنگسار کیا جائے گا) اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے مے ہے ۔ جو شخص اپنے باپ کے سوال کسی اور کی طرف نسبت کا دعویٰ نہ کرے اور جو غلام اپنے مالک کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت نہ کرے تو اس پر قیات کے دن تک اللہ تعالیٰ کی فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت برستی رہے گی اور عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اس کے گھر کی کوئی چیز خرچ نہ کرے پوچھا گیا اے اللہ کے رسول ! کھانا بھی نہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تو ہمارا افضل مال ہے (یعنی یہ تو بالا ولیٰ خاوند کی اجاز ت کے بغیر خرچ نہیں کرنا چاہیے ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خبردار ! ادھار کی واپسی ضروری ہے ، عطیہ کی واپسی ضروی ہے قرض کی ادائیگی ضروری ہے اور ضمانت دینے والا ضامن ہے ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ ← [ص:149] ← شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلاَنِيِّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ وَآخَرُونَ