2510 - وَنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ , قَالَا: نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَزَّازُ , نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , عَنْ نَافِعٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ , «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ عَتَّابَ بْنَ أُسَيْدٍ عَلَى الْحَجِّ فَأَفْرَدَ , ثُمَّ اسْتَعْمَلَ أَبَا بَكْرٍ سَنَةَ تِسْعٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ , ثُمَّ حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَةَ عَشْرٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ , ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ فَبَعَثَ عُمَرَ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ , ثُمَّ حَجَّ أَبُو بَكْرٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ , وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ وَاسْتُخْلِفَ عُمَرُ فَبَعَثَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ , ثُمَّ حَجَّ عُمَرُ سَنِيِهِ كُلَّهَا فَأَفْرَدَ الْحَجَّ , ثُمَّ تُوُفِّيَ عُمَرُ , وَاسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ , ثُمَّ حُصِرَ عُثْمَانُ , فَأَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ بِالنَّاسِ فَأَفْرَدَ بِالْحَجِّ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو حج کا نگران مقرر فرمایا تو انہوں نے حج افراد کیا۔ پھر سن نو ( 9) ہجری میں آپ ﷺ نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو نگران بنایا تو انہوں نے بھی حج افراد کیا ۔پھر سن دس ( 10) ہجری میں رسول اللہ ﷺ نے حج کیا تو آپ نے حج افراد ہی کیا۔ پھر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ( اپنے عہد خلافت میں ) حج کیا تو انہوں نے بھی حج افراد کیا۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ کی وفات پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ منتخب کیا گیا تو انہوں نے عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ کو ( حج کا نگران بنا کر ) بھیجا تو انہوں نے بھی حج افراد کیا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے تمام سالوں میں حج افراد ہی کیا۔ پھر عم رضی اللہ عنہ کی وفات ہو گئی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ منتخب کیا گیا تو انہوں نے بھی حج افراد کیا ۔ پھر عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا ( اور شہید کر دیا گیا) تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ لوگوں کو لے کر اٹھے اور انہوں نے بھی حج افراد ہی کیا۔
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← عَبْدُ اللہِ بْنُ نَافِعٍ ← عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَزَّازُ ← وَنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ